سابق چمپئن مائیک ٹائسن اور رائیجونزجونیئرکے درمیان باکسنگ کا میچ برابر ہوگیا

اتوار 29 نومبر 2020 14:35

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2020ء) سابق چمپئن مائیک ٹائسن اور رائیجونزجونیئرکے درمیان باکسنگ کا میچ برابر ہوگیا ہے،باکسنگ کا یہ میچ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے بڑے شہر لاس اینجلس میں کھیلا گیا۔ مائیک ٹائسن اپنی ریٹائرمنٹ کی15 سال بعد باکسنگ مقابلے میں شریک ہوئے تھے۔دوسری جانب روئے جونز جونیئر کو باکسنگ کا فخر قرار دیا جاتا ہے،انہوں نے آخری مقابلہ2018 میں کینیڈین باکسر اسکاٹ سِگمون کے خلاف جیتا تھا۔

(جاری ہے)

مائیک ٹائسن نی15 سال بعد جب دوبارہ رنگ میں اترنے کا اعلان کیا تو شائقین کیلئے کافی حیران کن تھا اور سوال اٹھائے جارہے تھے کہ رنگ سے اتنا عرصہ بار رہنے کے بعد کیا سابق چمپئن اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں گے۔روئے جونز جونیئر اور مائیک ٹائسن پہلی بار مد مقابل آئے تھے۔ ٹائیسن کی عمر 54 برس اور ان کے حریف روئے جونز جونیئر 51 برس کے ہیں۔مائیک ٹائسن اور رائیجونزجونیئر کے درمیان ہفتے کی شب لاس اینجلس میں جو مقابلہ ہوا اس کے ہر راؤنڈ کا دورانیہ2 منٹ تھا جبکہ عام طور3 منٹ کا راؤنڈ ہوتا ہے۔اس مقابلے کو دیکھنے کیلئی50 ڈالر فی ٹکٹ مقرر کیے گئے تھے اور جمع شدہ رقم چھاتی کے سرطان اور انسانی اسمگلنگ روکنے کیلئے کام کرنے والی این جی اوز کو دی جائے گی۔
وقت اشاعت : 29/11/2020 - 14:35:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :