ایشیا کپ:بھارت کی افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

بدھ 5 مارچ 2014 14:10

میرپور، ڈھاکا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مارچ 2014ء) ایشیا کپ کرکٹ کے نویں میچ میں بھارت نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم ، میرپور میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت اور افغانستان دونوں نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔دونوں ٹیمیں پہلے ہی ایونٹ کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہیں۔ایونٹ کا فائنل 8 مارچ کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 05/03/2014 - 14:10:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :