اٹک خورد‘ ہشام خان اعوان T-20چیلنج کپ کرکٹ‘ یوتھ کرکٹ کلب نے سیریز ایک ایک سے برابر کر دی

بدھ 5 مارچ 2014 14:24

اٹک خورد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مارچ 2014ء) ضلع اٹک کی 110سال تاریخ میں پہلی مرتبہ اٹک کے ابھرتے ہوئے نوجوان سپورٹس جرنلسٹ سیکرٹری اطلاعات ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اٹک وچےئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا ضلع اٹک ہشام خان اعوان کا ضلع اٹک کے اندر سپورٹس اور خاص طور پر کرکٹ کے کھیل کی سرگرمیوں کو بھر پور طریقے سے اجاگر کرنے اورحال ہی میں وایر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے منعقد ہونے والے ”تیسرے پنجاب یوتھ اینڈ سپورٹس فیسٹیول 2013-14“کی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں مکمل اور بھر پور کوریج کرنے پر ان کے اعزاز میں ضلع کونسل سٹیڈیم اٹک میں کھیلی جانے والی پہلی ہشام خان اعوان T-20چیلنج کپ کرکٹ سیزیز کے دوسرے اور انتہائی اہم میچ میں یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی ٹیم نے ینگ سٹار کرکٹ الیون اٹک کی ٹیم کو اعصاب شکن میچ میں ناکوں چنے چبواتے ہوئے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد3وکٹوں سے شکست دے کر3میچوں کی سیریز 1-1سے برابر کر دی ہے ،اس میچ کے مہمان خصوصی چےئرمین ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس اٹک اور علاقے کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی محمد فیضیاب خان تھے، جن کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا، اس موقع پر صدر یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک ملک ظہیر احمد ، ابھرتے ہوئے سپورٹس جرنلسٹ سیکرٹری اطلاعات ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اٹک ،چےئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا ضلع اٹک ہشام خان اعوان اورچےئرمین یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک ا ور اٹک کے معروف سنےئر صحافی چےئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان کے علاوہ شائقین کرکٹ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، پہلی ہشام خان اعوان T-20چیلنج کپ کرکٹ سیزیز کے دوسرے میچ کی خاص بات یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی ٹیم کی جانب سے ضلع اٹک کی انڈر16کرکٹ ٹیم کے نومنتخب کپتان اور یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین محمد حمزہ ساجد اور مایہ ناز آل راؤنڈر نےئر سلیم نے دھواں دار اور عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ہے، اس کے علاوہ یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی ٹیم کے کپتان شہرہ آفاق سپر سٹار سپن باؤلر طاہر محمود مودی نے بھی بہترین اور تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو شاندار کامیابی دلائی ہے ،تفصیلات کے مطا بقپہلی ہشام خان اعوان T-20چیلنج کپ کرکٹ سیزیز کے دوسرے میچ میں ینگ سٹار کرکٹ الیون اٹک کے کپتان حمزہ شاہ نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ20اوورز میں 10.30کی اوسط سے 9وکٹوں کے نقصان پر206رنز بنا کریوتھ کرکٹ الیون رجسٹرڈ اٹک کی ٹیم کے لیے پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کر دیا، جس میں ینگ سٹار کرکٹ الیون اٹک کی ٹیم کی جانب سے کپتان حمزہ شاہ نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف53گیندوں پر 86رنز بنا کر شاندار نصف سنچری سکور کرکے ایک بڑے سکور کی بنیاد رکھی ، جس میں انہوں نے3بلند وبالا چھکے اور گراؤنڈ کے چاروں طرف8چوکے بھی لگائے ہیں ،اس کے علاوہ محمد عمیرنے بھی شاندار نصف سنچری سکور کرتے ہوئے 54رنز ،عاطف خان نے35رنزاور فیصل نے23رنز بنائے جبکہ یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی ٹیم کی جانب سے کپتان طاہر محمود مودی اور سیکرٹری ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اٹک ملک محمد فاروق فوقی نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے4,4وکٹیں حاصل کیں ،اس کے علاوہ خالد نے 1 وکٹ حاصل کی ہے ، جواب میں یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی ٹیم نے 207رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری لمحات میں 19.2اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ہے ، جس میں یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈا ٹک کی ٹیم کی جانب سے حاجی فیصل نے شاندار نصف سنچری سکو ر کرتے ہوئے صرف40گیندوں پر68رنز کی شاندار اننگز کھیلی ہے ،اس کے علاوہ ضلع اٹک کی انڈر16کرکٹ ٹیم کے نومنتخب کپتان اور یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین محمد حمزہ ساجد نے بھی سیریز کی تیز ترین شاندار نصف سنچری سکور کرتے ہوئے صرف 24گیندوں پر51رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی ہے،ان کے علاوہ راولپنڈی ریجن کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے فرسٹ کلا س کرکٹر اور وکٹ کیپر بیٹسمین اخلاق ا حمد لاکی نے بھی نچلے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار نصف سنچری سکور کرتے ہوئے50رنز بنائے اور یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر نےئر سلیم نے بھی آٹھویں نمبر پر جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف15گیندوں پر 33رنز بنائے ہیں ،جبکہ ینگ سٹار کرکٹ الیون اٹک کی ٹیم کی جانب سے کپتان حمزہ شاہ اور فاسٹ باؤلر فیصل نے2,2وکٹیں حاصل کیں ،اس کے علاوہ وحید اور عاطف خان 1,1وکٹ حاصل کی ہے ، اس طرحپہلی ہشام خان اعوان T-20چیلنج کپ کرکٹ سیزیز کے دوسرے اور انتہائی اہم میچ میں یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی ٹیم نے ینگ سٹار کرکٹ الیون اٹک کی ٹیم کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد3وکٹوں سے شکست دے کر3میچوں کی سیریز 1-1سے برابر کر دی ہے، کرکٹ سیزیز کے اس دوسرے میچ میں ضلع اٹک کی انڈر16کرکٹ ٹیم کے نومنتخب کپتان اور یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین محمد حمزہ ساجد کوصرف24گیندوں پر 51رنز بنا کر 3میچوں کی کرکٹ سیریز کی تیز ترین نصف سنچری سکور کرنے اور یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی ٹیم کے کپتان شہرہ آفاق سپر سٹار سپن باؤلر طاہر محمود مودی کوشاندار4وکٹیں حاصل کرنے پر مشترکہ طور پر مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے -

وقت اشاعت : 05/03/2014 - 14:24:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :