پانچویں عیسیٰ لیب ٹرافی باسکٹ بال چمپئن شپ 2020؁ء پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا

پیر 30 نومبر 2020 14:26

پانچویں عیسیٰ لیب ٹرافی باسکٹ بال چمپئن شپ 2020؁ء پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر جاری "پانچویں عیسیٰ لیب ٹرافی باسکٹ بال چمپئن شپ 2020؁ء "کے کھیلے گئے میچ میں نشتر باسکٹ بال کلب نے مد مقابل عثمان باسکٹ بال کلب کو با آسانی 38کے مقابلے میں 58باسکٹ پوائنٹس سے مات دیکر اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرلی ، نشتر کلب کے محمد شبیر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3تھری پوائنٹرز کی مدد سے 22پوائنٹس اسکور کئے اور مین آف دی میچ قرار پائے ،جبکہ فرقان پٹیل 18اور علی چن زیب نے 12رنر اپ عثمان کلب کی جانب سے حبیب پبلک اسکول کے ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی محمد دانیال خان مروت نے بہترین کھیل پیش کیا اور 16پوائنٹس اسکور کئے جبکہ حافظ حمزہ خواجہ 12اور ہمایوں اسلم نے 11پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ۔

(جاری ہے)

کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض زاہد ملک ،ممتاز احمد اور طارق حسین نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون ،ڈاکٹر نعیم احمد اور راج کمار اور اسکورر جاوید احمد تھے ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ 4دسمبرسے شروع ہوگا ۔
وقت اشاعت : 30/11/2020 - 14:26:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :