پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بی ڈائنامائٹس نیشنل ٹرائینگولرویمنز ٹی ٹونٹی کے فائنل میں مدمقابل

پی سی بی چیلنجرز کی کپتان منیبہ علی نے فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے پر کہا ہم فائنل میچ جیت کر ٹرافی اُٹھانے کے لیے تیار ہیں

پیر 30 نومبر 2020 14:58

پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بی ڈائنامائٹس نیشنل ٹرائینگولرویمنز ٹی ٹونٹی کے فائنل میں مدمقابل
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 نومبر2020ء) پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں منگل کے روز پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بی ڈائنامائٹس کی ٹیمیں نیشل ٹرائینگولر ٹی ٹونٹی ویمز کرکٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں مدمقابل ہو نگی،فائنل جیتنے والی ٹیم ایک ملین کی انعامی رقم کی حقدار ہو گی۔
اس    سے قبل پی سی بی چیلجنرز کی ٹیم نےمنیبہ علی کی قیادت میں رامین شمیم کی ٹیم ڈائنامائٹس کو  پانچ وکٹوں سے شکست دے چکی ہے۔


دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والا متوقع مقابلہ پی سی بی کے آفیشل یو ٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیا جائے گا، دونوں ٹیمز کی کپتان  ٹرافی پر نظر جمائے ہوئے جیت کے لیے پر امید ہیں۔
پی سی بی چیلنجرز کپتان منیبہ علی: ہم پورے اعتماد کےساتھ فائنل کھلیں گی اور فائنل میچ جیت کر ٹرافی کو اپنے نام کریں گے۔

(جاری ہے)

ہماری ٹیم مشترکہ کوشش اور مقابلے لیے بھر پور تیار ہے،ہمیں پورا یقین ہے اس ٹورنامنٹ کے اختتام پر ٹرافی ہمارے ہاتھوں میں ہو گی۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے بھرپور مقابلے کی کرکٹ کھیلی ہے اور ہماری کوشش ہے  خود کو اس پوزیشن پر سیٹ کرنے کی جہاں پر جیت ہی ہمارا مقدر بنے گی،جیسے ہم نے پہلے میچ کھیلیں ہیں اس طرح فائنل بھی بغیر دباؤ کے کھلیں گے۔
پی سی بی ڈائنامائٹس کپتان رامین شمیم:ہم یقینا گیم میں واپس آئیں گے اس سے قبل ہمیں پی سی بی چیلجنرز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس سے ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے،اس دن بدقسمتی سے ہماری بیٹنگ لائن بڑا اسکور نہیں کر سکی تھی۔

ہماری ٹیم میں بھر پور صلاحیت ہے  اور فائنل میں ہم اپنی صلاحیت کو ثابت بھی کریں گے۔
انھوں نے مزید کہا  مجموعی طور پر یہ شاندار ٹورنامنٹ رہا ہےہماری کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا خاص طور پر ہماری وکٹ کیپر نے وکٹوں کے پیچھے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔
رامین شمیم نے مزید کہا فائنل کھیل سے بھرپور ہوگا دونوں ٹیمیں بہترین ہیں مگر ہم فائنل کی دوڑ میں صرف جیت پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔


اس ٹورنامنٹ میں کوالٹی کرکٹ دیکھنے کو ملی ہے جہاں تینوں ٹیموں نے تن من سے ایک دوسرے کا مقابلہ کیا ہے۔
پی سی بی بلاسٹرز کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے وہ اپنے گروپ میچز جیتنے میں ناکام رہی ہے لیکن پھر بھی انکے کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بالنگ کے شعبے میں  اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کیا ہے۔
ٹورنامنٹ میں  جویریہ خان کو سب سے زیارہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے انھوں نے ا ب تک تین میچز میں 67 کی اوسط سے 134 رنز اسکور کئے ہیں۔

حفضہ امجد نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ چار وکٹیں حاصل کی ہیں۔
ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز کی دوڑ میں جویریہ خان کے علاوہ پی سی بی ڈائنامائٹس کی ناہیدہ خان اور عائشہ ظفر کی جوڑی بھی شامل ہے ،ناہیدہ نے 57.50کی اوسط سے 115 رنز بنائے ہیں اورعائشہ ظفر نے36.67 کی اوسط سے 110 رنز بنا رکھے ہیں۔
باؤلنگ میں حفضہ خان کے علاوہ  صبا نذیر (پی سی بی چیلنجرز) ،فاطمہ ثنا ء(پی سی بی چیلنجرز)، کائنات امتیاز(پی سی بی ڈائنامائٹس)،نشرہ سندھو( پی سی بی ڈائنامائٹس) اور انم امین (پی سی بی بلاسٹرز) تین تین وکٹیں حاصل کر چکی ہیں۔
ٹورنامنٹ کی رنر اپ ٹیم پانچ لاکھ روپے کی حقدار ہو گی اور پلئیر آف دی چیمپئین شپ کو پچاس ہزار روپے ملیں گے۔
وقت اشاعت : 30/11/2020 - 14:58:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :