نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ سکواڈ کی تیسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل

پیر 30 نومبر 2020 21:53

نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ سکواڈ کی تیسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ سکواڈ کی تیسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل ہو گئی۔ دو ہسٹارک کیسز کے حامل ارکان کو دوبارہ سکواڈ جوائن کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔طبی طور پر ان دونوں ارکان کو نان انفیکشیس قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پہلے لیے گئے کوویڈ 19 ٹیسٹوںمیں چھ ارکان کے رزلٹ مثبت آئے تھے ان چھ میں سے دو اراکین کو ہسٹارک کیسز قرار دیا گیا تھا۔ نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹرز اور سپورٹ سٹاف کی ہوٹل سے متصل گرائونڈ میں چہل قدمی اور ہلکی پھلکی ٹریننگ جاری ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ)پی سی بی (نے امید ظاہرکی ہے کہ تیسری کوویڈ 19 کی ٹیسٹنگ رپورٹ کے نتائج کے بعد قومی کرکٹ سکواڈ کو گرائونڈ میں ٹریننگ کی اجازت مل جائے گی۔
وقت اشاعت : 30/11/2020 - 21:53:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :