پی سی بی کا سائوتھ افریقہ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے کرکٹ سائوتھ افریقہ کا رابطہ ، دورے کے حوالے سے گفتگو

پی سی بی جنوبی افریقہ کرکٹ کے جواب کا منتظر ہے، پی سی بی کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے مثبت جواب کے لیے اگلے دس روز میں پر امید ہیں، ذرائع

منگل 1 دسمبر 2020 15:20

پی سی بی کا سائوتھ افریقہ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے کرکٹ سائوتھ افریقہ کا رابطہ ، دورے کے حوالے سے گفتگو
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ساؤتھ افریقہ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے کرکٹ ساؤتھ افریقہ سے رابطہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی جنوبی افریقہ کرکٹ کے جواب کا منتظر ہے، پی سی بی کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے مثبت جواب کے لیے اگلے دس روز میں پر امید ہیں۔

(جاری ہے)

کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے چار رکنی سیکیورٹی وفد نے گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ کیا تھا، کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے سیکیورٹی وفد نے راولپنڈی،کراچی اور لاہور میں انتظامات کا جائزہ لیا تھا۔

ذرائع کے مطابق افریقی کرکٹ ٹیم کے دورے کے دوران دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے، پی سی بی اور ساؤتھ افریقہ کرکٹ کے درمیان سیریز کے شیڈول پر بات چیت مکمل ہو چکی ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیسٹ میچز کراچی اور لاہور جبکہ ٹی 20 میچز راولپنڈی میں متوقع ہیں۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے آئندہ برس جنوری میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔
وقت اشاعت : 01/12/2020 - 15:20:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :