- Home
- Sports
- News
- پنجاب یوتھ فیسٹیول ‘انٹرڈویژن کبڈی ،باکسنگ اور ویمن کرکٹ کے مقابلے ختم ہوگئے ،لاہور باکسنگ ..
پنجاب یوتھ فیسٹیول ‘انٹرڈویژن کبڈی ،باکسنگ اور ویمن کرکٹ کے مقابلے ختم ہوگئے ،لاہور باکسنگ کا چمپئن بن گیا،باکسنگ میں ذوالقرنین، شاہ زیب ،اور حمزہ فیاض نے گولڈ میڈل جیتے،ویمن کرکٹ کی چمپئن ٹرافی بھی لاہور ڈویژن نے جیت لی
جمعرات 6 مارچ 2014 20:42
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ۔2014ء) پنجاب یوتھ فیسٹیول انٹر ڈویژن سطح پر کبڈی،باکسنگ اور ویمن کرکٹ کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے۔ ریلوے سٹیڈیم گڑھی شاہو میں منعقد ہونے والے انٹر ڈویژن کبڈی ایونٹ کے فائنل میں ساہیوال نے گوجرانوالہ کو سخت مقابلے کے بعد 56-51 سے مات دیدی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے سہیل، اکبر اور راشد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔
بیڈ منٹن کے انٹر ڈویژن ایونٹ میں گوجرانوالہ نے راولپنڈی کو 2-1کیسیٹ سے شکست دے کرپنجاب سپورٹس فیسٹیول میں ہونے والے جنرل پبلک مقابلوں کی فائنل ٹرافی جیت لی۔باکسنگ چیمپیئن شپ کا ٹائٹل لاہور نے 45 پوائنٹس کے ساتھ جیت لیا۔ سول لائنز کالج میں منعقد ہونے والے مقابلوں میں 9 ڈویژن کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ تین ویٹ کیٹگریز منفی 55، منفی 65 کلو گرام اور پلس 75 کلو گرام میں مقابلوں ہوئے، لاہور ڈویژن کے باکسرز ذوالقرنین، شاہ زیب اور حمزہ فیاض نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا فیصل آباد ڈویژن نے دوسری جبکہ سرگودھا ڈویژن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
رکن صوبائی اسمبلی حنیف خان پتافی کا سپورٹس کمپلیکس ڈیرہ غازی خان کا دورہ،انتظامات پر تشویش کا اظہار
-
اے سی سی پریمیئر کپ سیمی فائنل، اومان نے ہانگ کانگ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کو لیکر بھارت نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ شروع کردیا
-
کھیلوں کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سندھ اسپورٹس سٹی بنائیں گی: وزیر کھیل سندھ
-
بھارت کے 2 پہلوان ایشین اولمپک کوالیفائر میں شرکت سے محروم ہوگئے