میراڈونا دونوں کلائیوں میں گھڑیاں کیوں پہنتے تھے؟ رونالڈو نے راز بتا دیا

آنجہانی ارجنٹائنی فٹبالر کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی نے انہیں یہ دونوں گھڑیاں بطور تحفہ دی ہیں: سابق برازیلین فٹبالر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 2 دسمبر 2020 15:45

میراڈونا دونوں کلائیوں میں گھڑیاں کیوں پہنتے تھے؟ رونالڈو نے راز بتا دیا
ریوڈی جنیرو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2دسمبر 2020ء ) برازیلین لیجنڈری فٹبالر رونالڈو نے حال ہی میں وفات پانے والے ارجنٹائی فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یہ راز بھی بتا دیا کہ میراڈونا دونوں کلائیوں میں گھڑیاں کیوں پہنتے تھے۔ 44 سالہ رونالڈو نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ فٹبال میدان پر دونوں ممالک سخت حریف ہیں لیکن میراڈونا ان کے بہترین دوست تھے ۔

رونالڈو کا کہنا تھا کہ میراڈونا کے جانے کھیل کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ ناممکن ہے، ان کی موت کی خبر میرے لیے بے حد افسوس ناک تھی۔ گفتگو میں رونالڈو نے میراڈونا کے دونوں کلائیوں میں گھڑیاں پہننے کے راز سے بھی پردہ اٹھادیا ۔ رونالڈو کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ میراڈونا مجھ سے ملاقات کے لیے میڈرڈ آئے اور ہم نے رات کا کھانا اکٹھے کھایا۔

(جاری ہے)

اس دوران میں نے میراڈونا سے پوچھ لیا ہے کہ آپ کی دونوں کلائیوں گھڑیاں پہننے کی وجہ کیا ہے، میراڈونا نے جواب دیا کہ انہیں یہ دونوں گھڑیاں بیٹی نے تحفے میں دی ہیں اور تب سے میں نے یہ گھڑیاں کلائیوں سے نہیں اتاریں۔ رونالڈو کا مزید کہنا تھا کہ کھانے کے بعد میراڈونا نے اپنی ایک گھڑی اتارکر مجھے بطور تحفہ دے دی، جب میں نے انکار کیا تو وہ سخت ناراض ہوگئے اور ان کی ناراضگی دیکھتے ہوئے میرے پاس اور کوئی چارہ نہ رہا کہ گھڑی کا تعفہ قبول کرلوں۔ رونالڈو نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لیجنڈری فٹبال کے ساتھ دوستی کی نشانی کے طور پر وہ ہمیشہ اس گھڑی کی حفاظت کریں گے۔
وقت اشاعت : 02/12/2020 - 15:45:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :