ٹی ٹونٹی سیریز میں میزبان ٹیم کو وائٹ واش کرنے کے بعد ہماری ٹیم کے حوصلے بلند ہیں، برطانوی آل رائونڈر معین علی

بدھ 2 دسمبر 2020 16:18

ٹی ٹونٹی سیریز میں میزبان ٹیم کو وائٹ واش کرنے کے بعد ہماری   ٹیم کے حوصلے بلند ہیں، برطانوی آل رائونڈر معین علی
کیپ ٹائون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2020ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر معین علی  نے کہا ہے کہ جنوبی افریقن  ٹیم کو  پہلے ون ڈے  میچ میں شکست دیکر تین میچوں کی سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی سیریز میں میزبان ٹیم کو وائٹ واش کرنے کے بعد  ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پروٹیز ٹیم کو ون ڈے  سیریز میں  شکست دینا آسان نہیں ہے تاہم انکی ٹیم نے پہلے میچ سے قبل حکمت عملی  تیارکر رکھی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ میزبان ٹیم  کے خلاف ابتدائی ون ڈے  میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

معین علی  نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور پروٹیز کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں شرکت کے لئے بے تاب ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقن ٹیم کو ابتدائی ون ڈے  میچ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کریں گے  تاہم  انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول  کے لئے انکی ٹیم کو تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ ٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) جمعہ کو نیو لینڈ، کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 02/12/2020 - 16:18:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :