وسیم اکرم، گلین میگراتھ کی آل ٹائم 5 بہترین ون ڈے بائولرز کی فہرست میں شامل

متیاہ مرلی دھرن، چمندا واس،شان پولاک اور بریٹ لی بھی اس فہرست کا حصہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 2 دسمبر 2020 16:37

وسیم اکرم، گلین میگراتھ کی آل ٹائم 5 بہترین ون ڈے بائولرز کی فہرست میں شامل
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 دسمبر 2020ء ) مایہ ناز آسٹریلوی فاسٹ بائولر گلین میگراتھ نے قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو اپنے آل ٹائم 5 بہترین ون ڈے بائولرز کی فہرست میں شامل کرلیا ہے ۔ گلین میگراتھ نے بدھ کو کینبرا کے منوکا اوول گرائونڈ میں بھارت کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے سے قبل یہ نام بتائے۔ 50 سالہ گلین میگراتھ کی فہرست میں پہلا نام سوئنگ کا سلطان اور پاکستان کے سب سے زیادہ ون ڈے وکٹیں لینے والے وسیم اکرم کا ہے جنہوں نے ون ڈے فارمیٹ میں 502 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں ۔

سابق آسٹریلین کرکٹر نے اپنے ہم وطن بریٹ لی کا بھی نام لیا ہے جو اپنے دور کے تیز ترین فاسٹ بائولرز میں سے ایک شمار ہوتے تھے۔ میگراتھ کی فہرست میں تیسرا نمبر سابق سری لنکن فاسٹ بائولر چمندا واس کا ہے جنہوں نے حبیب البشر کی بنگلہ دیشی ٹیم کے خلاف 2003ء کے ورلڈ کپ میں میچ کے پہلے اوور میں ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا ۔

(جاری ہے)

ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ 534 وکٹوں کے مالک اور سابق سری لنکن آف سپنر متیاہ مرلی دھرن اور سابق جنوبی افریقی کپتان شان پولاک بھی گلین میگراتھ کے پسندیدہ ون ڈے بائولرز کی فہرست میں شامل ہیں۔
                                                                                                                         
وقت اشاعت : 02/12/2020 - 16:37:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :