کرکٹ بورڈنہیں کوروناصورتحال نیوزی لینڈحکومت دیکھ رہی ہے، وسیم خان

عالمی وبا کوروناوائرس کے حوالے سے نیوزی لینڈحکومت کسی بھی قسم کا کسی کو اسپیشل اسٹیٹس نہیں دیتے، میڈیا سے گفتگو

بدھ 2 دسمبر 2020 23:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) چیف ایگزیکٹیو آفیسر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نہیں بلکہ موجودہ صورتحال نیوزی لینڈ حکومت دیکھ رہی ہے، نیوزی لینڈ حکومت کی کورونا وائرس کے حوالے سے زیرو ٹالیرینس ہے۔وسیم خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ عالمی وبا کوروناوائرس کے حوالے سے نیوزی لینڈحکومت کسی بھی قسم کا کسی کو اسپیشل اسٹیٹس نہیں دیتے، جب لوگ سفر کرتے ہیں تو دوران سفر بھی کورونا وائرس لگ سکتا ہے۔

وسیم خان نے کہا کہ روانگی سے قبل ٹیم کے شوکت خانم اسپتال میں دو ٹیسٹ ہوئے جو بہترین معیار کے ہیں، نیوزی لینڈ میں چونکہ ایک بھی کیس نہیں اس لیے وہ ایڈیشنل ٹیسٹ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ نیوزی لینڈ بورڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں کی خلاف ورزی کی نوعیت کا نہیں بتایا، پاکستان کرکٹ بورڈ کو بتانا چاہے تھا کہ آخر پاکستانی کھلاڑیوں نے کیا خلاف ورزی کی، امید ہے کل کی ٹیسٹنگ کے بعد کھلاڑیوں کو پریکٹس کی اجازت مل جائے گی۔

(جاری ہے)

وسیم خان کے مطابق میری بابراعظم سے بات ہوئی، وہ بھی یہی کہہ رہے تھے کہ کھلاڑی پریکٹس مانگ رہے ہیں، ہم امید کر رہے ہیں کہ چوتھے ٹیسٹ میں مثبت کیسز منفی آجائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں ہیلتھ اتھارٹی نے آفیشلی نہیں بتایا کہ پاکستان ٹیم کو وہ واپس بھیج دیں گے۔
وقت اشاعت : 02/12/2020 - 23:28:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :