سندھ اسپورٹس بورڈ انٹر ڈویژن ریکنگ باکسنگ چمپئن شپ2020(کل) سے شروع ہوگا

بدھ 2 دسمبر 2020 23:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) سندھ اسپورٹس بورڈ اور سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے اشتراک سے مورخہ5،4 اور6دسمبر سے علی محمد قمبرانی باکسنگ اسٹیڈیم ککری گرائونڈ لیاری میں انٹر ڈویژن رینکنگ باکسنگ چمپئن شپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ محمد اسلم کھوسو ہونگے جو اپنے دست مبارک سے چمپئن شپ کا افتتاح کریں گے، ایونٹ میں سندھ کے چھ ڈویژن حیدر آباد، میرپور خاص، لاڑکانہ، شہید بے نظیر آباد، سکھر اور کراچی کے سینئر کلاس باکسرز حصہ لیں گے ایونٹ میں کراچی ڈویژن کی دو ٹیمیں حصہ لیں گی، اندرون سندھ سے ٹیمیں3دسمبر کی شام کراچی پہنچیں گی، جنہیں قیام طعام کی سہولتیں آرگنائزر کی جانب سے دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے سیکریٹری اور آرگنائزر عبدالرزاق بلوچ کے مطابق4دسمبر کی صبح8سی10 بجے تک مسلم آزاد باکسنگ کلب میں کھلاڑیوں کے وزن اور میڈیکل ٹیسٹ ہونگے اسی روز ڈراز بھی نکالے جائیں گے، اس رینکنگ چیمپیئن شپ میں سینئر کلاس کی دس کیٹیگریز49 کے جی،52کے جی،56 کے جی،60 کے جی،64 کے جی،69 کے جی،75 کے جی،81کے جی،91 کے جی اور91پلس کے جی میں شاندار مقابلے ہونگے، کھلاڑیوں کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ وقت مقررہ پر میڈیکل ٹیسٹ اور وزن کے لئے مسلم آزاد باکسنگ کلب میں آرگنائزر عبدالرزاق بلوچ کو رپورٹ کریں۔
وقت اشاعت : 02/12/2020 - 23:28:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :