شاہد آفریدی کا ایمرجنسی میں لنکا پریمیر لیگ سے وطن واپسی کا اعلان

بدھ 2 دسمبر 2020 23:29

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء)لنکا پریمئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کے کپتان شاہد آفریدی ہنگامی طور پر لیگ چھوڑ کر وطن واپسی کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں شاہد آفریدی نے کہاکہ ذاتی وجوہات کی بنا پر ایمرجنسی میں واپس وطن آنا پڑ رہا ہے۔شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ صورت حال بہتر ہونے پر لنکا پریمئیر لیگ میں اپنی ٹیم کو جوائن کرلوں گا۔
وقت اشاعت : 02/12/2020 - 23:29:21