شاہد آفریدی بیٹی کی طبیعت خراب ہونے پر وطن واپس آ گئے

شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کیا تھا کہ ذاتی ایمرجنسی کی وجہ سے گھر واپس جا رہا ہوں، واپسی کی وجہ بیٹی کی طبیعت خرابی بتائی جا رہی ہے

Shehryar Abbasi شہریار عباسی بدھ 2 دسمبر 2020 23:27

شاہد آفریدی بیٹی کی طبیعت خراب ہونے پر وطن واپس آ گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 دسمبر2020ء) شاہد آفریدی بیٹی کی طبیعت خراب ہونے پر لنکا پریمیئر لیگ چھوڑ کر وطن واپس آ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے مطابق شاہد آفریدی بیٹی کی طبیعت خراب ہونے کے باعث وطن واپس لوٹے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سابق کپتان شاہد خان آفریدی لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹر کی کپتانی کررہے تھے، آج دوپہر شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا تھا کہ ’’بدقسمتی سے ذاتی ایمرجنسی کی وجہ سے مجھے گھر واپس جانا پڑ رہا ہے، صورت حال سنبھالنے کے فورا بعد میں لنکا پریمیر لیگ میں اپنی ٹیم میں شامل ہونے کے لئے واپس آؤں گا۔

آل دی بیسٹ‘‘۔ یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے 20 گیندوں پر نصف سنچری کی بدولت لنکا پریمیئر لیگ میں دھواں دھار اینٹری کی تھی ، انہوں نے تین میچوں میں 23.33 کی اوسط سے 70 رنز بنائے ہیں جن میں ایک نصف سنچری شامل ہے۔ گال گلیڈی ایٹرز ٹورنامنٹ میں تین میچز کھیلنے کے باوجود ابھی تک ایک کامیابی بھی حاصل نہیں کرسکی اور پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود ہے۔
وقت اشاعت : 02/12/2020 - 23:27:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :