کرسیانو رونالڈو نے ایک اور گول کر دیا ،مجموعی گولز کی تعداد 750 ہوگئی

جمعرات 3 دسمبر 2020 14:41

مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) دنیا بھر میں مشہور پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے کیریئر میں مزید ایک گول کا اضافہ کردیا جس کے بعد ان کے مجموعی گولز کی تعداد 750 ہوگئی ہے۔چیمپئنز لیگ فٹ بال کے ایک میچ میں گزشتہ روز 35سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے کیریئر کا 750واں گول اسکور کیا۔ اس میچ میں انکی ٹیم کو کامیابی بھی حاصل ہوئی۔

(جاری ہے)

کرسٹیانو رونالڈو نے اس ریکارڈ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر گول خوشی کے لمحات ہیں، اب اگلا ہدف 800 گولز کرنا ہے۔اسٹار فٹبالر نے اپنی کامیابی اور ریکارڈ پر اپنے کوچز اور ساتھی کھلاڑیوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر کرسٹیانو رونالڈو نے پیغام میں اپنے اہل خانہ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ یہ لوگ ہر برے اور اچھے وقت میں ہمیشہ میرے ساتھ رہتے ہیں۔کرسٹیانو رونالڈو کے اکائونٹ پر ان کے پیغام کو محض ایک گھنٹے میں تقریباً17 لاکھ لوگوں نے پسند کیا اور ان کے لئے نیک تمنائوں اور محبت کا اظہار بھی کیا۔
وقت اشاعت : 03/12/2020 - 14:41:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :