بھارت کو کورونا وائرس ویکسین کی ضرورت نہیں: ہربھجن سنگھ

ویکسین کے بنا بھارت میں کورونا سے ریکوری کی شرح 93.6 فیصد ہے جو ویکسین کے ٹرائل میں سامنے آنیوالی اسکی افادیت سے بھی زیادہ ہے: سابق آف سپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 3 دسمبر 2020 17:01

بھارت کو کورونا وائرس ویکسین کی ضرورت نہیں: ہربھجن سنگھ
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 دسمبر 2020ء ) سابق ہندوستانی آف سپنر ہربھجن سنگھ نے حیرت کا اظہار کیا ہے کہ کیا ہندوستان کو کورونا وائرس ویکسین کی ضرورت ہے کیونکہ یہاں وائرس سے ریکوری ریٹ ابھی تک سامنے آنے والی کسی بھی ویکسین کی افادیت سے زیادہ ہے۔ 40 سالہ کرکٹر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر ویکسین کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ فائزر اور بائیو ٹیک ٹیکوں 94 فیصد مئوثر ہے، موڈرنہ ویکسین 94.5 فیصد مئوثر ہے اور آکسفورڈ ویکسین 90 فیصد مئوثر ہے‘‘،انہوں نے اس کے بعد لکھا کہ ویکسین کے بنا بھارت میں کورونا وائرس سے ریکوری کی شرح 93.6 فیصد ہے جو ویکسین کے ٹرائل میں سامنے آنے والی اس کی افادیت سے بھی زیادہ ہے‘،بعد ازاں انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا بھارت کو ویکسین کی واقعی ضرورت ہے‘‘؟۔

(جاری ہے)

ہربھجن سنگھ اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل ہندوستانی ٹیم کا اہم حصہ تھے اور انہوں نے 1998ء سے 2016ء کے دوران 103 ٹیسٹ ، 236 ون ڈے اور 28 ٹی ٹونٹی مقابلوں میں بھارت کی نمائندگی کی۔بھارت اس وقت کورونا وائرس کے کیسز کے لحاظ سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے، بھارت میں عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 94 لاکھ 99 ہزار سے زائد جب کہ ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار سے تجاوز کرچکی تھیں۔
وقت اشاعت : 03/12/2020 - 17:01:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :