فٹبال کلب کراچی کے تحت لیاری میں گرانڈ کورونا کپ کی تیاریاں جاری

جمعرات 3 دسمبر 2020 18:51

فٹبال کلب کراچی کے تحت لیاری میں گرانڈ کورونا کپ کی تیاریاں جاری
کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) فٹبال کلب کراچی کے زیر اہتمام کووڈ19- SOPs کے تحت محکمہ کھیل سندھ کے تعاون سے لیاری میں گرانڈ کراچی کورونا فٹبال کپ کی تیاریاں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پریمیئر فٹبال کپ کی بھرپور کامیابی کے بعد ایف سی کے گرانڈ کراچی کورونا کپ کا ایونٹ منعقد کرے گا جس میں آل کراچی لیول کی 32 بہترین ٹیمیں شرکت کریں گے۔

اس سلسلے میں فٹبال کلب کراچی کے بانی و صدر حمزہ فاروق نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جی کے کے کپ کراچی کا میگا فٹبال ٹورنامنٹ ہے جس میں شہر قائد کے نامور فٹبال کلب کی ٹیمیں اپنے جوہر دکھائیں گی۔ کراچی میں فٹبال سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔ گراس روٹ لیول پر کوالیفائیڈ کوچز کے ذریعے کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے سرگرم عمل ہیں۔

(جاری ہے)

ایونٹ سے باصلاحیت پلیئرز کی حوصلہ افزائی اور نیا ٹیلنٹ سامنے لانے میں مدد ملے گی۔ انہوںنے مختلف ٹورنامنٹ کے سلسلے میں محکمہ کھیل سندھ کی کاوشوں اور سیکریٹری اسپورٹس امتیاز علی شاہ کی اسپورٹس ایونٹ کے انعقاد میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ فٹبال سمیت تمام کھیلوں کے فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔ علاوہ ازیں ٹورنامنٹ 31 دسمبر سے لیاری میں شروع ہوگا۔ کراچی میں فٹبال کے فروغ کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت جدوجہد میں مصروف عمل ہے۔
وقت اشاعت : 03/12/2020 - 18:51:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :