انڈر16 قومی ہاکی چمپئن شپ 20 ء کے چھٹے روز کے پی کے اے ،پنجاب بی اور پنجاب سی نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ، ایک میچ برابر

جمعرات 3 دسمبر 2020 23:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام انڈر16 قومی ہاکی چمپئن شپ 20 ء کے چھٹے روز کے پی کے اے ،پنجاب بی اور پنجاب سی نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔اس موقع پر چیئرمین سلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظور جونیئر،ممبر اولمپیئن خالد حمید،چیئرمین صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن و سابق آئی جی پی محمد سعید خان ، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سید ظاہر شاہ بھی موجود تھے۔

ایونٹ کے چھٹے دن کا پہلا میچ پنجاب ڈی اور سندھ بی کے مابین کھیلا گیا جو کہ 2-2 گول سے برابر رہا،پنجاب ڈی کی جانب سے دونوں گول احمد نور نے سکور کئے،سندھ بی کی جانب سے سعود ڈار اور ونے نے گول سکور کیئے ،میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض مبشر،عظیم ریزرو ایمپائر سبحان نے سر انجام دیئے جبکہ ججز اسلم شاہ،اعجاز احمد ٹیکنیکل آفیسر کے فرائض محمد یعقوب نے سرانجام دیئی.دوسرا میچ کے پی کے اے اور بلوچستان اے کے مابین کھیلا گیا جو کہ کے پی کے اے نے 0-5 سے جیت لیا،کے پی کے اے کی جانب سے عثمان نے تین گول سکور کرکے ہیٹرک مکمل کی جبکہ عثمان اباسین اور منور نے ایک ایک گول سکور کیا، امپائرنگ کے فرائض سبطین رضا،مظہر ریزرو امپائر فہد علی تھے،ججز اسلم شاہ،اعجاز احمد جبکہ ٹیکنیکل آفیسر کے فرائض محمد یعقوب نے سر انجام دیئے۔

(جاری ہے)

ایونٹ کا تیسرا میچ پنجاب بی اور اسلام آباد کے مابین کھیلا گیا جو کہ سے پنجاب بی نے 0-2 سے جیت لیا۔پنجاب بی کی جانب سے وقار اور محمد عمران نے گول سکور کیا،امپائرنگ کے فرائض سجاد حسین،ساجد عباس ریزرو امپائر الطاف تھے،ججز محمد یعقوب،شیخ علی عابد جبکہ ٹیکنیکل آفیسر کے فرائض محمد حمزہ نے سر انجام دیئے۔ایونٹ کا چوتھا میچ آزاد جموں و کشمیر اور پنجاب سی کے مابین کھیلا گیا جو کہ 0-8 سے پنجاب سی نے جیت لیا۔

پنجاب سی کی جانب سے گول سکور کئے عبدالقیوم ،عزیر ،حمزہ نے ایک ایک جبکہ حسان نے دو،علی شان نے تین گول سکور کرکے ہیٹرک مکمل کی، امپائرنگ کے فرائض افسر علی، ولی محمد ریزرو امپائر اویس تھے،ججز شیخ علی عابد،یعقوب جبکہ ٹیکنیکل آفیسر کے فرائض اسلم شاہ نے سر انجام دیئے۔
وقت اشاعت : 03/12/2020 - 23:56:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :