کرونا پاکستان کے بعد جنوبی افریقہ کا دشمن، مثبت کیس کے بعد انگلینڈ کیخلاف پہلا ون ڈے آغاز سے 90 منٹ پہلے ملتوی

ٹی ٹونٹی سیریز کے دوران کووڈ 19 قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی گئی، پہلے ون ڈے مقابلے سے قبل جنوبی افریقی کھلاڑی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 4 دسمبر 2020 15:41

کرونا پاکستان کے بعد جنوبی افریقہ کا دشمن، مثبت کیس کے بعد انگلینڈ کیخلاف پہلا ون ڈے آغاز سے 90 منٹ پہلے ملتوی
کیپ ٹائون (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 دسمبر 2020ء ) جنوبی افریقی کرکٹر کی جانب سے کورونا رولز کی خلاف ورزی پر تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ آغاز سے 90 منٹ قبل ملتوی کردیا گیا۔

(جاری ہے)

کیپ ٹائون میں جنوبی افریقا اور انگلینڈ کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہونا تھا لیکن آغاز سے 90منٹ قبل اس کے منسوخ ہونے کی اطلاعات میڈیا میں آنے لگیں، میچ منسوخ کیے جانے کی وجہ یہ بتائی گئی کہ دونوں ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز کے دوران کووڈ 19 قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی گئی اور پہلے ون ڈے مقابلے سے قبل جنوبی افریقی ٹیم کے ایک کھلاڑی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد فوری طور پر میچ کا انعقاد ممکن نہ رہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حفاظتی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے دونوں سکواڈز میں کورونا وائرس پھیلانے کے خطرے کی وجہ سے میچ کو ملتوی کیا گیا ہے۔ اب یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ تینوں میچز ضرور کھیلے جائیں گے، آج کا ملتوی شدہ میچ اتوار کو کھیلا جائے گا جس کے بعد دوسرا میچ پیر اور تیسرا ون ڈے بدھ کو شیڈول ہے ۔                                                                                                                                  
وقت اشاعت : 04/12/2020 - 15:41:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :