افغان بائولر نوین الحق نے مجھے غدار کہا تھا: محمد عامر

نوین جھوٹا ،میں نے انکے یا افغانستان کے بارے میں کبھی کوئی منفی تبصرہ نہیں کیا، وہ بولا کہ مجھے 5 سال تک جیل جانا چاہئے تھا: فاسٹ بائولر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 4 دسمبر 2020 16:51

افغان بائولر نوین الحق نے مجھے غدار کہا تھا: محمد عامر
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 دسمبر 2020ء ) پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ لنکا پریمیئر لیگ 2020ء کے دوران نوجوان افغان فاسٹ بولر نوین الحق نے انہیں غدار کہا تھا جس پر ان کے ساتھ غیر مہذب الفاظ کا تبادلہ ہوا۔ محمد عامر گال گلیڈی ایٹرز کی طرف سے کھیل رہے ہیں جبکہ نوین الحق کینڈی ٹسکرز کا ایک حصہ ہیں۔ عامر نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میچ کی صورتحال کے مدنظر میرا رویہ بھی جارحانہ تھا اور نوین الحق بھی مجھے طیش دلاتا رہا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نوین الحق جھوٹا ہے، میں نے ان کے بارے میں یا افغانستان کے بارے میں کبھی کوئی منفی تبصرہ نہیں کیا، وہ مجھے غدار کہہ کر مسلسل بدسلوکی کا نشانہ بنارہا تھا اور بولا کہ مجھے 5 سال تک جیل جانا چاہئے تھا۔

(جاری ہے)

عامر نے کہا کہ میچ کے دوران ایک کھلاڑی کے دل کی دھڑکن 170-200 تک ہوتی ہے لہذا کوئی شخص سیدھا سوچنے کے قابل نہیں ہوتا ہے تاہم اس کی حوصلہ شکنی ہونی چاہئے۔

عامر نے مزید کہاکہ نوین الحق نوجوان کھلاڑی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ سیکھ لے گا کیوں کہ یہ کرکٹ کا ایک حصہ ہے۔ عامر نے انکشاف کیا کہ وہ بیسمنٹ میں بھی کھیلتے ہوئے الجھنا شروع ہوجاتے تھے ۔ فاسٹ بولر نے کہا کہ باؤلرز کو اپنی بولنگ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے کیوں کہ ان کا مقصد بلے باز کو پوویلین بھیجنا ہوتا ہے ۔ سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے نوین الحق کو جو کہا ، اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے محمد عامر کا کہنا تھا کہ شاہد بھائی نے اسے بتایا کہ سینئرز کے ساتھ سلوک کرنے کا یہ طریقہ نہیں ہے ، یہ صرف ایک کھیل ہے جس میں کبھی بھی کچھ بھی ہوسکتا ہے۔
وقت اشاعت : 04/12/2020 - 16:51:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :