دیگر کھیلوں کی طرح ادارے رسہ کشی کی ٹیم بھی بنائیں ،جاوید اقبال

جمعہ 4 دسمبر 2020 19:29

دیگر کھیلوں کی طرح ادارے رسہ کشی کی ٹیم بھی بنائیں ،جاوید اقبال
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن نے انتہائی کم وقت میں ٹگ آف وار کے کھیل کو سندھ کے طول و عرض میں مقبول بنادیا ہے ،ایشیا کی سطح پر سندھ کی خواتین کھلاڑیوں کا میڈل حاصل کرنا بہت بڑے اعزاز کی بات ہے ،ان خیالات کا اظہار سلک بینک کے ریجنل منیجر اکمل نسیم نے ایشین اور سائوتھ ایشین ٹگ آف وار چیمپئن شپ میں میڈلز حاصل کرنے والی قومی ویمنز ٹیم کو چیمپئن شپ کی اسناد کی تقسیم کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا ۔

اس موقع پر سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جاوید اقبال ،کراچی کے صدر محسن علی خان ،چیئر مین گلفراز احمد خان ،ریاض صدیقی،طارق بن یوسف، چیئرمین سندھ سید وقار احمد،حیدرآباد ڈویژن کی سیکریٹری عائشہ ارم،پرویز احمد شیخ ،نوابشاہ کے سیکریٹری محمد کلیم ،طارق خان ،عظمت پاشا ،سکھر کے مرتضیٰ ڈھوٹ ،انتصار حیدر ،کاشف فاروقی ،سینئر جرنلسٹ طارق اسلم،حمیرا صدیقی،ریاض الدین ،خالدہ ،امبر نذیر،ویمنز ٹیم کے کوچ محمد ندیم اور مینز کوچ عمر شاہین بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ ٹگ آف وار کی مقبولیت اور اس کے تمام ایونٹس کا بر وقت انعقاد جاوید اقبال اور ان کی ٹیم کی محنت کا حاصل ہے ،میری کوشش رہے گی کہ میں بھی اس کھیل کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرسکوں ۔گلفراز احمد خان کا کہنا تھا کہ رسہ کشی جیسے مردہ کھیل میں جان ڈالنا جاوید اقبال کا کارنامہ ہے سندھ اولمپک کی تمام ایسوسی ایشنز میں ٹگ آف وار کی کارکردگی سب سے نمایاں ہے ۔

سیکریٹری جاوید اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ہماری کوششوں کا ثمر ہی تھا کہ فیڈریشن نے ایشین اور سائوتھ ایشین ٹگ آف وار چیمپئن شپ کے لئے ہمیں ٹیم بنانے کا ٹاسک دیا اور ہم نے ایک بہترین ٹیم بنائی جس نے میڈلز جیتے ،ہماری کوشش ہے کہ اب ادارے ٹگ آف وار کی ٹیمیں تشکیل دیں تاکہ اس کھیل کے کھلاڑیوں کو بھی روزگار مل سکے۔انہوں نے تقریب کے انعقاد کے لئے آڈیٹوریم کی سہولت دینے پر سر سید یونیورسٹی کا شکریہ ادا کیا اور اس ضمن میں سر سید یونیورسٹی کے ڈائرکٹر اسپورٹس انٹر نیشنل مبشر مختار سے بھی اظہار تشکر کیا ۔

بعد ازاں سری لنکا میں منعقدہ دونوں ایونٹس میں شرکت کرنے والی قومی ویمنز ٹگ آف وار ٹیم کی کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ساتھ ساتھ ایشین ٹگ آف وار کوچنگ کورس کے شرکا میں اسناد تقسیم کی گئیں ۔
وقت اشاعت : 04/12/2020 - 19:29:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :