یو مائیکرو فنانس ایل پی سی سپر لیگ ،گارڈ رائس کنگز نے مین فائنل ،ذکی فارمز کی ٹیم نے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعہ 4 دسمبر 2020 21:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام یو مائیکرو فنانس ایل پی سی سپر لیگ 2020ء کے چوتھے روز گارڈ رائس کنگز نے مین فائنل جبکہ ذکی فارمز کی ٹیم نے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں ایل پی سی سپر لیگ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ گزشتہ روز پہلا میچ گارڈ رائس کنگز اور ہنڈا چناب کولٹس کے درمیان ہوا جو گارڈ رائس کنگز کی ٹیم نے 9-4.5 سے ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

گارڈ رائس کی طرف سے تیمور علی ملک اور چودھری حسن نے تین تین، عارب علی ملک نے دو جبکہ احمد بلال ریاض نے ایک گول سکور کیا۔ دوسری طرف ہنڈا چناب کولٹس کی طرف سے احمد علی ٹوانہ نے تین جبکہ رضا ٹوانہ نے ایک گول سکور کیا۔ادھر تین ٹیموں کے درمیان دو دو چکرز کے میچز میں ذکی فارمز کی ٹیم فاتح رہی اور سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ذکی فارمز کی ٹیم نے پہلے ریمنگٹن گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو 4.5-1 سے جبکہ دوسرے میچ میں ذکی فارمز کی ٹیم نے نیشنل کاٹن کرسڈرز کی ٹیم کو 6-0.5 سے ہرا دیا۔ ادھرتیسرے اور آخری میچ میں ریمنگٹن گلیڈی ایٹرز نے نیشنل کاٹن کروسیڈرز کو 2-0.5 سے ہرا دیا۔ فائنل اتوار کو گارڈ رائس کنگز اور شیخو واریئرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 04/12/2020 - 21:35:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :