قومی کبڈی کھلاڑی کی شادی میں نوجوان اپنی ہی گولی سے ہلاک
علی نامی نوجوان دوستوں کیساتھ ملک بنیامین کی دعوت ولیمہ میں شرکت کیلئے چک نمبر 102 رب بڈا چک آیا تھا،نوجوان نے فائرنگ کی تو اس دوران گولی پستول میں ہی پھنس گئی جسے نکالتے ہوئے گولی چلنے سے نوجوان زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا
ذیشان مہتاب پیر 7 دسمبر 2020 11:22
فیصل آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 دسمبر 2020ء ) فیصل آباد میں قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑی ملک بنیامین کی دعوت ولیمہ میں شریک نوجوان اپنی ہی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا ہے ۔
ایس ایس پی آپریشن محمد کاشف کے مطابق لاہور کا رہنے والا علی نامی نوجوان اپنے دوستوں کے ساتھ قومی کبڈی پلیئر ملک بنیامین کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے لیے فیصل آباد کے علاقے چک نمبر 102 ر ب بڈا چک آیا تھا۔
پولیس کے مطابق نوجوان نے اپنے پستول سے فائرنگ کی تو اس دوران گولی پستول میں ہی پھنس گئی جسے نکالتے ہوئے گولی چل گئی اور اپنی ہی گولی لگنے سے علی زخمی ہو گیا ، علی کے ساتھی اسے زخمی حالت میں لاہور لے کر آئے لیکن نوجوان اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔
مقامی پولیس کا کہنا ہےکہ پولیس کو کئی گھنٹے بعد اس واقعہ کا علم ہوا جس پر پولیس ٹیم لاش لانے کے لیے لاہور روانہ ہوگئی ہے ، پولیس کے مطابق نوجوان کی لاش کا پوسٹمارٹم کروا کر مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 07/12/2020 - 11:22:06
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں کراچی ، لاہور اور ملتان نے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی
-
چیئرمین پی سی بی کی دعوت پر بے سہارا ،یتیم بچے پاک نیوزی لینڈ سیریز کا چوتھا میچ دیکھیں گے
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا