آپ اپنے والد کا فخر ہیں،بابراعظم کا بین سٹوکس کے نام تعزیتی پیغام

آپکے دکھ کا مداوا کرنے کیلئے کوئی الفاظ کافی نہیں، میری دعائیں آپکے، آپکے اہلخانہ، دوستوں کیساتھ ہیں: قومی کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 9 دسمبر 2020 12:20

آپ اپنے والد کا فخر ہیں،بابراعظم کا بین سٹوکس کے نام تعزیتی پیغام
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔9 دسمبر 2020ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے برطانوی آل رائونڈر بین سٹوکس کے والد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں حوصلہ بھی دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بابراعظم کا کہنا تھا کہ ’’آپ کے دکھ کا مداوا کرنے کیلئے کوئی الفاظ کافی نہیں، میری دعائیں آپ کے، آپ کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ ہیں۔

بابراعظم نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ ’آپ اپنے والد کا فخر ہیں‘‘۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ انگلش کرکٹر بین سٹوکس کے والد گزشتہ روز زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔ بین سٹوکس کے والد جیڈ سٹوکس 65 برس کی عمر میں چل بسے۔ 29 سالہ انگلش آل رائونڈر کے والد کو دماغ کے کینسر کی تشخیص رواں سال جنوری میں ہوئی تھی اور طبیعت خرابی کے باعث بین سٹوکس نے پاکستان کے خلاف رواں سال اگست میں کھیلی گئی 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری 2 میچز میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔ جیڈ سٹوکس رگبی لیگ کے کھلاڑی اور کوچ بھی تھے، ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق ان کے سابق کلب ورکنگٹن ٹاؤن نے کردی ہے۔                                                                                                
وقت اشاعت : 09/12/2020 - 12:20:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :