عمر اکمل کیخلاف کیس واپس لینے کی درخواست خارج

منگل 11 مارچ 2014 14:31

عمر اکمل کیخلاف کیس واپس لینے کی درخواست خارج

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء)جوڈیشل مجسٹریٹ نے ٹریفک وارڈن سے جھگڑا کرنے پر کرکٹر عمر اکمل کے خلاف کیس واپس لینے کی درخواست خارج کر دی۔

(جاری ہے)

ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز احمد نور نے کیس کی سماعت شروع کی تو پراسیکیوشن کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر موقف اختیار کہ غلط فہمی کی بنیاد پر عمر اکمل اور ٹریفک وارڈن کے درمیان جھگڑا ہوا لیکن اب دونوں کے درمیان معاملات طے پا چکے ہیں اور اس حوالے سے ٹریفک وارڈن ذیشان کا حلف نامہ بھی درخواست کے ساتھ لگا دیا گیا ہے لہذا اس کیس کو واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دیا جائے۔

ویسے بھی عمر اکمل ہمارے قومی ہیرو ہیں ۔ فاٖضل جج نے عمر اکمل کے طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر کہا کہ کوئی قومی ہیرو ہو یا زیرو، قانون سب کیلئے برابر ہے۔ عدالت نے پراسیکیوشن کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے درخواست خارج کر دی اور چودہ مارچ کو عمر اکمل کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ فاضل جج کا کہنا تھا کہ آئندہ سماعت پر عمر اکمل پیش نہ ہوئے تو ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر سکتے ہیں۔

وقت اشاعت : 11/03/2014 - 14:31:31