چیمپئنز لیگ فٹبال، فورتھ آفیشل پرنسل پرستی کےالزامات، میچ ملتوی

فورتھ آفیشل کولٹیسکو نے 14ویں منٹ میں کیمرون سے تعلق رکھنے والے اسسٹنٹ کوچ پیرو ویبو کیخلاف نسل پرستانہ جملے کسے ،ویبونے جواباً فورتھ آفیشل کو کچھ کہا تو انہیں ریڈ کارڈ دکھا کرباہر کردیا گیا:ترک کلب استنبول کا دعوی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 10 دسمبر 2020 14:12

چیمپئنز لیگ فٹبال، فورتھ آفیشل پرنسل پرستی کےالزامات، میچ ملتوی
پیرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 دسمبر 2020ء ) چیمپئنز لیگ فٹ بال میں نسل پرستانہ الزامات کی وجہ سے میچ ملتوی کردیا گیا، ملتوی کیا جانے والا مقابلہ فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین اور ترک کلب استنبول کے درمیان کھیلا جارہا تھا ،ملتوی کیا گیا میچ آج دوبارہ کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق یوئیفا چیمپئنز لیگ فٹ بال میچ کے دوران ترکی کے کلب استنبول نے الزام عائد کیا کہ میچ کے فورتھ آفیشل کولٹیسکو نے 14ویں منٹ میں ان کی ٹیم کے کیمرون سے تعلق رکھنے والے اسسٹنٹ کوچ پیرو ویبو کے خلاف نسل پرستانہ جملے کسے تھے۔

ترک کلب استنبول کے اسسٹنٹ کوچ ویبونے جواباً فورتھ آفیشل کو کچھ کہا تو ویبو کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر کردیا گیا جس پر استنبول کے کھلاڑی گراؤنڈ سے باہر آگئے جب کہ پی ایس جی کے کھلاڑیوں نے بھی اس احتجاج میں ان کا ساتھ دیا۔

(جاری ہے)

استنبول کے سٹرائیکر ڈیمبا با نے اپنی ٹیم کے ممبر کے دفاع میں فورتھ آفیشل پر تنقید کی ۔

پی ایس جی کے فرانسیسی فارورڈ کِلیان ایمباپے نے پیئیر ویبو کی حمایت کے لئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر کا سہارا لیا۔
فیڈریشن آف انٹرنیشنل فٹ بال ایوسی ایشن (فیفا) کے ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جنہیں مکمل ہوتے ہی پبلک بھی کردیا جائےگا، فیفا نے میچ کیلئے فورتھ آفیشل کو بھی تبدیل کردیا ہے۔ فیفا ترجمان نے مزید کہا کہ اب ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے ڈینی مکیل فورتھ آفیشل کی ذمہ داری نبھائیں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان آج میچ دوبارہ کھیلا جائے گا۔دنیا بھر کے فٹ بالرز نے فورتھ آفیشل کے اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے ویبو کی مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا ۔
وقت اشاعت : 10/12/2020 - 14:12:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :