ون ڈے رینکنگ ، بابراعظم کا دوسری پوزیشن سے فاصلہ مزید کم ہوگیا

محمد عامر بائولرز کی فہرست میں7ویں ،عماد وسیم آل راؤنڈرز کی فہرست میں 5ویں نمبر پرموجود

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 10 دسمبر 2020 17:29

ون ڈے رینکنگ ، بابراعظم کا دوسری پوزیشن سے فاصلہ مزید کم ہوگیا
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 دسمبر 2020ء ) آئی سی سی نے بھارت اور آسٹریلیا کے مابین سیریز کے اختتام پر کھلاڑیوں کی ایک روزہ کرکٹ کی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم بدستور تیسرے نمبر پر موجود ہیں تاہم ان کا دوسری پوزیشن پر موجود روہت شرما سے فاصلہ مزید کم ہوگیا ہے۔ کھلاڑیوں کی ون ڈے رینکنگ کے مطابق بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بلے بازوں کی فہرست میں 870 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ بھارتی اوپنر روہت شرما کا 842 پوائنٹس کے ساتھ دوسرا نمبر ہے تاہم ان کا بابراعظم سے فاصلہ اب صرف 5 پوائنٹس کا رہ گیا ہے جن کے 837 پوائنٹس ہیں ۔

 تازہ ترین آئی سی سی رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اب بھی تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان روس ٹیلر چوتھے نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

بائولر کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے جبکہ افغانستان کے سپنر مجیب الرحمان دوسرے اور بھارتی فاسٹ بائولر جسپریت بھمرا کا تیسرا نمبر ہے۔ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی فاسٹ بائولر محمد عامر ایک درجہ ترقی پانے کے بعد اب 7ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ آل راؤنڈرز کی فہرست میں بنگلا دیش کے سابق کپتان شکیب الحسن پہلے اور افغانستان کے آف سپنر محمد نبی دوسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ پاکستان کے عماد وسیم کا 5 واں نمبر پر ہیں۔
وقت اشاعت : 10/12/2020 - 17:29:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :