فٹبال ورلڈ کپ 1982ء میں اٹلی کے ہیرو پاؤلو روسی انتقال کرگئے

64 سالہ پائولو روسی گردے کے کینسر کا شکار تھے، کیریئر میں 48 میچز میں 20 گول سکور کیے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 11 دسمبر 2020 12:08

فٹبال ورلڈ کپ 1982ء میں اٹلی کے ہیرو پاؤلو روسی انتقال کرگئے
روم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 دسمبر 2020ء ) اٹلی کو 1982ء کا فٹبال ورلڈکپ جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے فٹبالر پاؤلو روسی 64 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ پاؤلو روسی سپین میں کھیلے گئے اس ورلڈ کپ میں ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کے طور پر ابھر کر سامنے آئے اور انہوں نے اپنی ٹیم کو ٹائٹل جتوا کر ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول سکور کرنے کے علاوہ بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا ۔

اطالوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق طویل عرصے سے بیماری میں مبتلا پاؤلو روسی کی موت کا اعلان جمعرات کے روز کیا گیا۔ پاؤلو روسی کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر اٹلی کے فٹ بال ہیرو کی اپنے ساتھ یادگار تصویر پوسٹ کی اور لکھا ’ہمیشہ‘ ،

انہوں نے اپنے شوہر کی موت کی وجہ نہیں لکھی تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا انتقال گردوں کے کینسر کی وجہ سے ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پاؤلو روسی نے اٹلی کی جانب سے 1977ء سے 1986ء کے دوران کھیلتے ہوئے 48 میچوں میں 20 گول سکور کیے جب کہ ویسینزا، پیروگیا، یووینٹس، میلان اور ویرونا کی جانب سے کھیلتے ہوئے انہوں نے 1973ء سے 1987ء کے دوران 338 میچز میں 134 گول سکور کیے ،1982ء کے فٹبال ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی پر پاؤلو روسی کو بیلن ڈی اور کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔                                                
وقت اشاعت : 11/12/2020 - 12:08:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :