انٹرکلب ونڈے کرکٹ ٹورنامنٹ خلیل جمخانہ کلب کی کامیابی

ہفتہ 12 دسمبر 2020 20:23

انٹرکلب ونڈے کرکٹ ٹورنامنٹ خلیل جمخانہ کلب کی کامیابی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2020ء) پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب ونڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں خلیل جمخانہ نے بشیر بلور کرکٹ کلب کو 24 رنز سے شکست دیدی ، جمخانہ گرائونڈ پر جاری ٹورنامنٹ میں خلیل جمخانہ کرکٹ کلب کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ 35 اوورز میں 149 رنز بنائے جس میں واجد 61 ، مرتضیٰ 33 اور عبدالله 17 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے ، بشیر بلور شہید کرکٹ کلب کی جانب سے ظہور احمد نے بہترین بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔

(جاری ہے)

اسامہ نے دو اور عبدالرحمان نے ایک کھلاڑیوں کو آئو ٹ کیا جواب میں مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں بشیر بلور کرکٹ کلب کی ٹیم 33 ویں اوور میں 125 رنر پر پوری ٹیم آئوٹ ہوگئی ، عبدالرحمان 35 ، سلمان خان 22 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے ، خلیل جمخانہ کی طرف سے عمر نے پانچ ، واجد اور عیسیٰ خان نے دو دو جبکہ فہد شاہ نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ اس طرح خلیل جمخانہ نے میچ میں 24 رنز سے کامیابی حاصل کی ۔ اس موقع پر سابق صدر پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اصغر خان ، سابق سینئر نائب صدر ملک فرمان سمیت دیگر شخصیات موجو د تھیں ۔
وقت اشاعت : 12/12/2020 - 20:23:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :