انٹرا سکواڈ پریکٹس میچ ،افتخار احمد کی 48 گیندوں پر سنچری

عبداللہ شفیق 38 رنز بنا سکے،حسین طلعت 24 رنز بنا کر نمایاں رہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 14 دسمبر 2020 13:16

انٹرا سکواڈ پریکٹس میچ ،افتخار احمد کی 48 گیندوں پر سنچری
کوئنز ٹائون (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 دسمبر 2020ء ) مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد نے پیر کو انٹرا سکواڈ کے پہلے پریکٹس میچ میں صرف 48 گیندوں پر 102 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جس میں قومی ٹیم کے سینئر ٹیم کے کھلاڑی شامل تھے۔ دوسری جانب عبداللہ شفیق 38 رنز بنا سکے جب کہ حسین طلعت 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بائولنگ ڈیپارٹمنٹ میں آل راؤنڈر فہیم اشرف نے 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ فاسٹ بائولرز وہاب ریاض اور محمد حسنین نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

انٹرا سکواڈ میچ کے دوران صرف بلے باز ہی بیٹنگ کرسکے جب کہ بائولرز کو یہ ٹاسک دیا گیا کہ وہ بلے بازوں کو میچز کی صورت حال کے لیے تیار کرنے لیے اسی تناظر میں گیند بازی کریں۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹوٹے ہوئے انگوٹھے کی وجہ سے میچ میں حصہ نہیں لے سکے تھے اور ٹی ٹونٹی سیریز کا بھی حصہ نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

تین میچز کی ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا جس کے میچز 18 ، 20 اور 22 دسمبر کو بالترتیب آکلینڈ ، ہیملٹن اور نیپئر میں کھیلے جائیں گے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف اعلان کردہ ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شاداب خان (کپتان) ، عبداللہ شفیق ، فہیم اشرف ، حیدرعلی ، حارث رؤف ، حسین طلعت ، افتخار احمد ، عماد وسیم ، خوشدل شاہ ، محمد حفیظ ، محمد حسنین ، محمد رضوان(وکٹ کیپر) ، موسیٰ خان ، سرفراز احمد(وکٹ کیپر) ، شاہین شاہ آفریدی ، عثمان قادر اور وہاب ریاض شامل ہیں۔ بابراعظم چوٹ کی وجہ سے سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔
وقت اشاعت : 14/12/2020 - 13:16:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :