پاک انگلینڈ ڈس ایبلیٹی کرکٹ ٹیموں کا میچ رواں ماہ دبئی میں ہو گا

جمعہ 14 مارچ 2014 15:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مارچ 2014ء) پاکستان اور انگلینڈ کی فزیکل ڈس ایبلیٹی کرکٹ ٹیموں کے درمیان رواں ماہ دبئی میں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ پاکستان ڈس ایبلیٹی کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان رواں ماہ دبئی سپورٹس سٹی میں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچ کھیلے جائیں گے، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا باقاعدہ آغاز 21 مارچ سے پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کے میچ 40 اوورز پر مشتمل ہوں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 24 مارچ، دوسرا میچ 27 مارچ جبکہ تیسر اور آخری میچ 29 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 14/03/2014 - 15:14:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :