جونیئر سکواش چمپئن شپ،انڈر13 کے کوارٹرفائنلز میں محمدزمان، عمیر عارف، حریرہ خان، یشوا یوسف نے اپنے مقابلے جیت لیے

منگل 15 دسمبر 2020 23:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2020ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے تحت نیشنل جونیئر سکواش چمپئن شپ کے دوسر ے روز انڈر13 کے کوارٹرفائنلز میں محمدزمان، عمیر عارف، حریرہ خان، یشوا یوسف نے اپنے مقابلے جیت لیے،انڈر15 کے کوارٹرفائنلز میں انس علی شاہ، سبور خان، محمود محبوب اور یاسین خٹک نے اپنی میچز جیت لیے،انڈر17 کے کوارٹرفائنلز حزیفہ زاہد، محمد اماد، فاہد شریف اور محمد ہمزا نے جیت لیے،انڈر19 کے کوارٹرفائنلز نور زمان، محمد فرحان، خوشحال ریاض اور اشب عرفان نے جیت لیے،لڑکیوں کے انڈر19 کوارٹرفائنلز زینب خان، نورالعین، حرا اقیل اور میرا حسین نے جیت لیے،نیشنل جونیئر سکواش چمپئن شپ کے سیمی فائنل 16دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 15/12/2020 - 23:51:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :