واحد غیر سرکاری ٹیسٹ ،پاکستان شاہینز نے نیوزی لینڈ اے کو شکست دیدی
پاکستان شاہینز نے نیوزی لینڈ اے کو 89 رنز سے شکست دی
ذیشان مہتاب اتوار 20 دسمبر 2020 14:28
وانگرے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 دسمبر 2020ء ) پاکستان شاہینز نے واحد غیر سرکاری ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ اے کو 89 رنز سے ہرادیا ۔
وانگرے میں کھیلے گئے میچ میں 298 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ اے کی پوری ٹیم 208 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔عماد بٹ اور نسیم شاہ نے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ لیگ سپنر یاسر شاہ نے دو جب کہ سہیل خان اور محمد عباس نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔
نیتھن سمتھ نے 45 رنز بنائے ، کپتان مائیکل بریسویل اور جو کارٹر نے 30 ،30 سکور کیے۔
اس سے قبل پہلی اننگز میں پاکستان شاہینز کے 194 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ اے کی پوری ٹیم 226 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی ۔دوسری اننگز میں فواد عالم اور کپتان روحیل نذیر کی سنچریوں کی بدولت پاکستان شاہینز نے 329 رنز بنائے تھے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 20/12/2020 - 14:28:58
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز، پنجاب پولیس کے فول پروف سکیورٹی و ٹریفک انتظامات
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
سری لنکا ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ون ڈے میں 6 وکٹوں سے شکست دیدی، سیریز 1-1 سے برابر