ویمنز وارم اپ میچز، پاکستانی ٹیم آج انگلینڈ کیخلاف میدان میں اترے گی

منگل 18 مارچ 2014 17:49

ویمنز وارم اپ میچز، پاکستانی ٹیم آج انگلینڈ کیخلاف میدان میں اترے گی

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مارچ 2014ء) آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی 20 کے سلسلے میں پاکستان ٹیم منگل کو اپنا پہلا وارم اپ میچ انگلینڈکیخلاف کھیلے گی۔

(جاری ہے)

یہ مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے 12 بجے شروع ہوگا، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کا مقابلہ بھی انہی اوقات میں دوسرے وینیو پر شیڈول ہے، منگل کو دیگر میچز میں صبح ساڑھے 8 بجے آسٹریلیا اور سری لنکا کی ویمنز ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، اسی وقت میں نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں بھی برسرپیکار ہوں گی۔

وقت اشاعت : 18/03/2014 - 17:49:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :