پشاور، انڈر16 آل پاکستان سکواش چیمپئن شپ میں متعدد میچز کا فیصلہ

منگل 22 دسمبر 2020 23:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2020ء) خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور سپورٹس کمپلیکس کے احاطے میں قمرزمان سکواش کمپلیکس میں جاری انڈر19 آل پاکستان سکواش چیمپئن شپ میں کوارٹر فائنل مرحلہ مکمل ہوگیا گزشتہ روز کوارٹر فائنل مقابلوں کے موقع پر سکواش لیجنڈ قمرزمان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ چیف ریفری منور زمان ‘سکواش کوچز اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں گزشتہ روز ہونیوالے کوارٹر فائنل مقابلوں میں کے پی کے حمزہ شریف نے حمزہ زاہد کے خلاف گیارہ نو ‘گیارہ چھ اور بارہ دس سے کامیابی حاصل کی ‘پی اے ایف کے نور زمان نے کے پی کے اسد اللہ کے خلاف بارہ دس ‘گیارہ نو ‘پانچ گیارہ اور گیارہ سات سے کامیابی اپنے نام کی ‘کے پی کے خوشحال ریاض کو پنجاب کے حماد خان کے خلاف واک اوور مل گیا‘پنجاب کے اصہب عرفان نے پنجاب ہی کے حسن رضا کے خلاف نو گیارہ ‘سترہ پندرہ‘گیارہ چھ اور گیارہ چار سے کامیابی حاصل کی ‘سیمی فائنل میں حمزہ شریف کا مقابلہ خوشحال ریاض خان جبکہ نور زمان کا مقابلہ پنجاب کے اصہب عرفان سے ہوگا قبل ازیں پہلے راوئنڈ میں پی اے ایف کے نور مان نے کے پی کے ارباب مہران کے خلاف گیارہ چار ‘گیارہ سات اور تیرہ گیارہ ‘حمزہ شریف کے حماد خان کے خلاف گیارہ دو ‘گیارہ سات اور گیارہ چھ ‘پنجاب کے حماد خان نے کے پی کے عبداللہ خان کے خلاف گیارہ تین ‘ گیارہ سات اور بارہ دس ‘کے پی کے اسد اللہ خان نے پنجاب کے علی الدین کے خلاف گیارہ چھ ‘گیارہ چار اور گیارہ صفر ‘ کے پی کے خوشحال ریاض نے پنجاب کے طیب رئوف کے خلاف گیارہ چھ ‘گیارہ چار اور گیارہ دو ‘کے پی ے حمزہ زاہد نے پنجاب کے ابتسام ریاض کے خلاف گیارہ چھ ‘آٹھ گیارہ ‘گیارہ نو اور گیارہ پانچ ‘پنجاب کے اصہب عرفان نے پنجاب کے فواد کے خلاف گیارہ نو ‘گیارہ پانچ اور گیارہ پانچ جبکہ پنجاب کے حسن رضا نے پنجاب ہی کے حذیفہ شاہد کے خلاف گیارہ آٹھ ‘نو گیارہ‘ دس بارہ ‘گیارہ آٹھ اور گیارہ چھ سے کامیابی اپنے نام کی تھی
وقت اشاعت : 22/12/2020 - 23:39:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :