ڈیوڈ وارنر بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے بھی باہر

اوپنر کو زخمی ہونے کے باعث بائیو سیکیور ببل چھوڑنا پڑا تھا،ابھی تک مکمل صحتیاب نہیں ہوسکے: کرکٹ آسٹریلیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 23 دسمبر 2020 17:12

ڈیوڈ وارنر بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے بھی باہر
میلبورن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 دسمبر 2020ء ) آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر بھارت کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے بھی باہر ہوگئے ہیں کیونکہ انہوں نے زخمی ہونے کے باعث بائیو سیکیور ببل چھوڑ دیا تھا۔ وارنر گذشتہ ہفتے سیریز کے پہلے مقابلے میں بھی شرکت سے محروم رہے تھے جس میں کینگروز نے 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی تاہم انہیں امید تھی کہ وہ میلبورن میں 26 دسمبر سے شیڈول دوسرے ٹیسٹ سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔

فاسٹ بولر شان ایبٹ بھی چوٹ کے باعث سڈنی میں بائیو سیکیور ببل چھوڑنے کے بعد ٹیم میں دوبارہ شامل نہیں ہوسکے تھے اور انہیں ٹیم میں واپسی کا امکان بھی انتہائی کم نظر آرہا تھا۔ دونوں کھلاڑی سڈنی میں کورونا کے پھیلنے کے بعد ریاستی سرحد کی بندش سے قبل میلبورن روانہ ہوگئے تھے اور اب وہ تیسرے ٹیسٹ سے پہلے ٹیم میں شامل ہوجائیں گے جو 7 جنوری سے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ہونا ہے۔

(جاری ہے)

کرکٹ آسٹریلیا نے ایک بیان میں کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا کے بائیوسکیورٹی پروٹوکول انہیں باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے وقت پر دوبارہ ٹیم میں شامل نہیں ہونے دے رہے ہیں، وارنر بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز میں زخمی ہونے کے بعد پوری طرح سے صحتیاب نہیں ہوئے ہیں اور وہ دوسرے ٹیسٹ کے لئے بھی دستیاب نہیں ہوں گے، سین ایبٹ ہندوستان کے خلاف آسٹریلیا اے کے ٹور میچ کے دوران کالف انجری کا شکار ہوئے تھے اور وہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے انتخاب کے لئے دستیاب ہوسکتے تھے۔ دونوں کھلاڑیوں کو میلبورن ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا اور جو برنز اور میتھیو ویڈ اس میچ میں بھی آسٹریلیا کے لیے اوپننگ کریں گے ۔
وقت اشاعت : 23/12/2020 - 17:12:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :