انڈر19 آل پاکستان سکواش چیمپئن شپ ‘ اصہب عرفان اور حمزہ شریف فائنل میں پہنچ گئے

بدھ 23 دسمبر 2020 23:49

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2020ء) خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور سپورٹس کمپلیکس کے احاطے میں قمرزمان سکواش کمپلیکس میں جاری انڈر19 آل پاکستان سکواش چیمپئن شپ میں سیمی فائنل مرحلہ مکمل ہوگیا گزشتہ روزسیمی فائنل مقابلوں کے موقع پر صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبر وزیر خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ چیف ریفری منور زمان ‘سکواش کوچز اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں گزشتہ روز پہلے سیمی فائنل میں پنجاب کے اصہب عرفان نے پی اے ایف کے نور زمان کے خلاف 46 منٹ کے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گیارہ آٹھ ‘گیارہ چار ‘نو گیارہ‘ چھ گیارہ اور گیارہ چار سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں خیبرپختونخوا کے حمزہ شریف نے کے پی کے ہی خوشحال ریاض کے خلاف 3-2 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا‘چیمپئن شپ کا فائنل آج ہوگا جس میں کے پی کے حمزہ شریف کا مقابلہ پنجاب کے اصہب عرفان سے ہوگا۔

وقت اشاعت : 23/12/2020 - 23:49:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :