لیونل میسی نے 644 گول کرکے پیلے کا 46 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

لیجنڈری برازیلین فٹبالر نے 656 میچز میں 643 گول سکور کیے تھے، ارجنٹائنی سپر سٹار نے 749 میچز کھیل کر ریکارڈ توڑا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 24 دسمبر 2020 12:11

لیونل میسی نے 644 گول کرکے پیلے کا 46 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
بارسلونا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 دسمبر 2020ء ) ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر اور ہسپانوی کلب بارسلونا کے ساتھ منسلک لیونل میسی نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔ 33 سالہ میسی نے سپینش لیگ کے میچ میں ریال ویلا ڈولڈ کے خلاف بارسلونا کی جانب سے 644 واں گول کرکے کسی ایک کلب کے لیے سب سے زیادہ گولز سکور کرنے کا 46 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ، یہ ان کا بارسلونا کی جانب سے 749 واں میچ تھا ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل یہ ریکارڈ برازیل کے عظیم فٹبالر پیلے کے پاس تھا جنہوں نے 1956ء سے 1974ء تک 19 سیزنز کے دوران اپنے کلب سینٹوس کے لیے 656 میچز میں 643 گول کیے تھے۔ 33 سالہ میسی نے یہ کارنامہ 17 سال کھیلنے کے بعد انجام دیا ہے ،وہ 2003ء سے بارسلونا کلب کے ساتھ منسلک ہیں۔ میسی نے اب تک اپنے پروفیشنل فٹ بال کیریئر میں 781 میچز میں 655 گولز سکور کیے ہیں ۔سپینش لیگ کے اس میچ میں بارسلونا نے ریال ویلا ڈولڈ کو 0-3 سے شکست دی۔                                                                                     
وقت اشاعت : 24/12/2020 - 12:11:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :