ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی وارم اپ میچز،پاکستان نے بنگلہ دیش ، سری لنکا نے آئر لینڈ کو شکست دیدی

جمعرات 20 مارچ 2014 15:15

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مارچ 2014ء) آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی 20وارم اپ میچزمیں پاکستان نے میزبان بنگلہ دیش، سری لنکا نے آئرلینڈ کو شکست دیدی۔ جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 19.5 اوورز میں 81 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ناہیدہ خان 30 اور کپتان ثناء میر 18 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں۔ سلمہ خاتون نے 3،جہانارا اور فہیمہ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

(جاری ہے)

جواب میں بنگلہ دیش کی ویمن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور میزبان ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 76 رنز بنا سکی۔ عائشہ رحمان 28 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں۔ اسماویہ اقبال نے 3،،انعم امین نے دو اور ثناء میر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ دوسرے وارم اپ میچ میں سری لنکا نے آئرلینڈ کو 49 رنز سے ہرا دیا۔ آئرش ٹیم 170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں نو وکٹوں پر 121 رنز بنا پائی۔

وقت اشاعت : 20/03/2014 - 15:15:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :