قائداعظم ٹرافی، عامر یامین کے ’ان سوئنگر‘کے آگے بلے باز بے بس

آل رائونڈر نے اب تک 5 میچوں میں 21.88 کی اوسط سے 17 وکٹیں لی ہیں جب کہ 27.62 کی اوسط سے 221 رنز بھی سکورکررکھے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 25 دسمبر 2020 16:17

قائداعظم ٹرافی، عامر یامین کے ’ان سوئنگر‘کے آگے بلے باز بے بس
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 دسمبر 2020ء ) عامر یامین کو اس وقت پاکستان کے بہترین آل راؤنڈر کے طور پر کرکٹ برادری میں یاد رکھا جاتا ہے۔ 30 سالہ کرکٹر کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے اورقومی ٹیم میں ان کا انتخاب ہمیشہ ایک بحث کا مرکز ہوتا ہے۔ دریں اثناء عامر یامین نے قائداعظم ٹرافی کے ایک میچ میں مخالف بلے باز کو اپنی شاندار ان سوئنگ کی مدد سے بے بس کرکے شائقین کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی۔

(جاری ہے)

یہاں یہ واضح رہے کہ عامر قائداعظم ٹرافی 21-2020ء میں سدرن پنجاب (ایس پی) کی نمائندگی کررہے ہیں۔ انہوں نے اب تک پانچ میچوں میں 21.88 کی اوسط سے 17 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ دائیں ہاتھ کے بیٹسمین نے 27.62 کی اوسط سے 221 رنز بھی سکور کیے ہیں۔ انہوں نے 2015ء سے 2018ء کے دوران پاکستان کے لیے 4 ون ڈے اور 2 ٹی ٹونٹی میچز کھیل رکھے ہیں ۔                                                                                                               
وقت اشاعت : 25/12/2020 - 16:17:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :