آلراؤنڈر شاداب خان کو چھ ہفتوں کے لیے آرام تجویز

آلراؤنڈر شاداب خان اپنی بائیں ٹانگ میں انجری کے باعث چھ ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں، لہٰذا وہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ اور جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہوگئے ہیں

ہفتہ 26 دسمبر 2020 11:37

آلراؤنڈر شاداب خان کو چھ ہفتوں کے لیے آرام تجویز
ترنگا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 دسمبر2020ء) آلراؤنڈر شاداب خان اپنی بائیں ٹانگ میں انجری کے باعث چھ ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں، لہٰذا وہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ اور جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
شاداب خان نیپئر میں کھیلے گئے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے بعد انجری کا شکار ہوئے تھے۔

قومی اسکواڈ کے ترنگا پہنچنے پر ان کی انجری کا ایم آر آئی سکین کروایا گیا۔
سکین میں تشخیص ہوئی ہے کہ شاداب خان کی بائیں ٹانگ کے ریکٹس فیمورس  مسل میں بڑے گریڈ کا ٹیئر ہے۔
ڈاکٹر سہیل سلیم:
قومی کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر، ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا ہے کہ ایم آر آئی سیکن میں تشخیص ہوئی ہے کہ شاداب خان کی یہ انجری پرانی نہیں بلکہ ابھی نئی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)


شاداب خان اس سے قبل انجری کے باعث زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز سے آؤٹ ہوگئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس انجری کے حوالے سے بہت احتیاط برتنا چاہتے ہیں، لہٰذا انہیں 6 ہفتےکا آرام تجویز کیا گیا ہے، میڈیکل پینل شاداب خان کی انجری کا مسلسل جائزہ لیتا رہے گا جس کے بعد ہی وہ ان کی مسابقتی کرکٹ میں واپسی کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرے گا۔


پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری تک کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز 26 جنوری سے 14 فروری تک جاری رہے گی۔
شاداب خان قومی اسکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ میں ہی موجود رہیں گے جہاں پی سی بی کا میڈیکل پینل ان کا ری ہیب پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے۔
وقت اشاعت : 26/12/2020 - 11:37:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :