پاکستان ون ڈے کپ میں آسٹریلوی کرکٹر ایرون سمرز بھی شریک ہوںگے

ڈومیسٹک کرکٹ میں ہرٹیم کی طرف سے ایک غیرملکی کھلاڑی کو کھلانے کی اجازت ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 26 دسمبر 2020 12:26

پاکستان ون ڈے کپ میں آسٹریلوی کرکٹر ایرون سمرز بھی شریک ہوںگے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 دسمبر 2020ء ) 8 جنوری سے کراچی میں شروع ہونے والے پاکستان ون ڈے کپ میں آسٹریلوی فاسٹ بائولر بھی شرکت کریں گے ۔ 24 سالہ فاسٹ بائولر ایرون سمرز نے پاکستانی میدانوں پر کھیلنے کے لیے رجوع کیا ہے ۔ ایرون سمرز کا سدرن پنجاب کی نمائندگی کا معاہدہ ہوا ہے، وہ پہلے آسٹریلوی کرکٹر ہوں گے جو پاکستان کا ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ کھیلیں گے۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں ہرٹیم کی طرف سے ایک غیرملکی کھلاڑی کو کھلانے کی اجازت ہے تاہم ابھی تک صرف ایرون نے ہی اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔ ایرون سمرز کو پی ایس ایل 4 میں کراچی کنگز نے اپنے سکواڈ میں شامل کیا تاہم وہ 2 میچز کھیلنے کے باوجود کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے۔ غیر ملکی کرکٹرز کے پاکستان کے ڈومیسٹک سرکٹ پر کھیلنے کے واقعات عام طور پر شاذ و نادر ہی ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

2011ء کے فیصل بینک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں 14افغان کرکٹرز نے افغان چیتاز کی نمائندگی کی تھی ۔ افغانستان کے فاسٹ بائولر یامین احمد زئی نے 17-2016ء میں پاکستان میں 5 فرسٹ کلاس کھیلے تھے، اسی سال زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں کھیلے۔ 2009ء میں انگلینڈ کے سابق انڈر19 کھلاڑی بلال شفاعت حبیب بینک کی طرف سے کھیلے تھے ، افغانستان کے فاسٹ بائولر حامد حسن نے پاکستان کسٹمز کی نمائندگی تھی، ان سے قب آف سپنر محمد نبی بھی پاکستان کسٹمز کی نمائندگی کرچکے تھے۔ ، خیال کیا جاتا ہے کہ زمبابوین کرکٹرز کی ایک جوڑی بھی پاکستان میں فرسٹ کلاس معاہدوں پر دستخط کرنے پر غور کر رہی ہے۔
وقت اشاعت : 26/12/2020 - 12:26:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :