فیفا نے کورونا کے باعث 2 ورلڈ کپ ملتوی کردیے

اگلے سال انڈونیشیا اور پیرو میں شیڈول انڈر 20 اور انڈر 17 ورلڈ کپس 2023ء تک ملتوی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 26 دسمبر 2020 16:19

فیفا نے کورونا کے باعث 2 ورلڈ کپ ملتوی کردیے
زیورخ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 دسمبر 2020ء ) فٹبال کی بین الاقوامی تنظیم فیفا نے کرونا وائرس کی وجہ سے اگلے سال انڈونیشیا اور پیرو میں شیڈول انڈر 20 اور انڈر 17 ورلڈ کپس 2023ء تک کے لیے ملتوی کردیے ہیں۔ انڈونیشیا میں انڈر 20 ورلڈ کپ اور پیرو میں انڈر 17 ورلڈ کپ اگلے سال منعقد کیے جانے تھے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فیڈریشن فار انٹرنیشنل فٹبال (فیفا) کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلے منعقد کرنے میں کووڈ 19 کی وباء کی وجہ سے ابھی تک کافی چیلنجز کا سامنا ہے، وباء نے بین الاقوامی سفر پر بہت گہرے اثرات ڈالے ہیں اور عالمی صورت حال اس مقام تک پہنچنے میں ناکام رہی جہاں دونوں ورلڈ کپس کی میزبانی سے متعلق درپیش چیلنجز کا سامنا کرنا ممکن ہوپاتا ۔

فیفا کا مزید کہنا ہے کہ وہ دونوں میزبان ملکوں انڈونیشیا اور پیرو کے ساتھ 2023ء میں کامیاب ورلڈ کپس منعقد کرنے کی منتظر ہے۔ خیال رہے کہ کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے دیگر کھیلوں کی طرح فٹ بال ٹورنامنٹس بھی متاثر ہوئے ہیں۔ یورو 2020ء کو اگلے سال جون تک ملتوی کیا گیا ہے، کوپا امریکہ بھی ملتوی کیا جا چکا ہے جب کہ افریقہ کپ آف نیشن جنوری 2022ء تک ملتوی کیا جا چکا ہے۔        
وقت اشاعت : 26/12/2020 - 16:19:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :