ورلڈ ٹی 20، جنوبی افریقہ کو 5 رنز سے شکست دیدی

ہفتہ 22 مارچ 2014 18:34

چٹاگانگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2014ء) ورلڈ ٹی 20 میں سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو پانچ رنز سے شکست دیدی. سری لنکا کے 165 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم آٹھ وکٹ پر 160 رنز بنا سکی۔ ظہور احمد اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔

اننگز کی شروعات میں ہی سری لنکا کو دلشان کا نقصان اٹھانا پڑا ، کوسل پریرا نے جارحانہ کھیل جاری رکھا اور 40 گیندوں میں 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ اینجلو میتھیوز 43 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ ماہیلا جے وردھنے 9، کمار سنگاکارا 14، کپتان دنیش چندیمل 12 اور تھسارا پریرا 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ نووان کلاسیکرا 7 اور سچتھ سینا نائکے ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقا کی جانب سے اسپنر عمران طاہر نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈیل اسٹین اور مورکل نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے عمران طاہر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جوابی بیٹنگ میں چوتھے اوور کی تیسری بال پر کوئنٹن ڈی کاک 25 رنز بنا کر ملنگا کی بال پر آؤٹ ہوئے جس کے بعد پال ڈومینی کریز پر آئے۔

ڈومینی 39 رنز بنا پویلیں جا بیھٹے جبکہ ہاشم آملہ 23 رنز بنا کر نائکے کی بال پر دلشان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ڈی ولیئرز 24 رنز بنا کر میتھیو کی بال پر سنگا کارا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ مورکل مینڈس کی بال پر چندی مل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے اور بیرڈین پانچ رنز بنا کر کلوسیکارا کی بال پر جے وردنے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ سری لنکن بولر ساچیترا سینانائیکے نے 2 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

وقت اشاعت : 22/03/2014 - 18:34:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :