فہیم اشرف کی شاندار بلے بازی، ناقدین بھی مداح بن گئے

آل رائونڈر نے 91 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 28 دسمبر 2020 16:55

فہیم اشرف کی شاندار بلے بازی، ناقدین بھی مداح بن گئے
مائونٹ مائونگوری (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 دسمبر 2020ء ) قومی ٹیم کے آل رائونڈر فہیم اشرف نے اپنے ناقدین کو بیٹنگ سے جواب دیا جب انہوں نے ناقابل شکست 91 رنز بنائے تھے تاکہ پاکستان کو ابتدائی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے اننگ فالوآن سے بچنے میں مدد ملے۔ فہیم اور رضوان کی فالو آن بچانے میں مدد گار ثابت ہونے والی پارٹنر شپ کے بعد ٹویٹر پر شائقین کرکٹ نے ان دونوں بلے بازوں کی تعریف کی جو اکثر قومی ٹیم میں ان کے انتخاب پر تنقید کا نشانہ بنتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں یہ واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم فہیم اور رضوان کی جانب سے 7ویں وکٹ کے لئے 107 رنز کی شراکت داری کے باعث فالو آن بچانے میں کامیاب رہی ،قومی ٹیم 239 رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ، 192 رنز کی برتری کے ساتھ نیوزی لینڈ منگل کو ٹیسٹ کے چوتھے روز دوسری اننگز میں بیٹنگ کا آغاز کرے گا۔
وقت اشاعت : 28/12/2020 - 16:55:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :