محمد رضوان بطور کپتان پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں نصف سنچریاں بنانیوالے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے

رضوان ایشیاء سے باہر ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں نصف سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 30 دسمبر 2020 12:56

محمد رضوان بطور کپتان پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں نصف سنچریاں بنانیوالے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 دسمبر 2020ء ) پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان بطور کپتان پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں نصف سنچریاں سکور کرنے والے پہلے قومی کھلاڑی بن گئے ، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے 10ویں کپتان بھی ہیں ،ان سے قبل بھارت کے ویرات کوہلی نے 2014ء میں ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے دوران دونوں اننگز میں نصف سنچریاں سکور کیں تھیں۔

محمد رضوان پاکستان کے پہلے وکٹ کیپر بلے باز ہیں جنہوں نے ایشیاء سے باہر ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں نصف سنچریاں بنائیں تھیں۔ محمد رضوان چوتھے پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز تھے جنہوں نے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں ففٹیز سکور کیں، اس سے قبل سلیم یوسف، کامران اکمل اور سرفراز احمد (3مرتبہ) بھی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 191 گیندوں پر 60 رنز سکور کیے جو ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں کسی بھی پاکستانی وکٹ کیپر کی جانب سے ایشیاء سے باہر کھیلی گئی طویل ترین اننگز تھی جب کہ کسی بھی پاکستانی وکٹ کیپر کی جانب سے کھیلی گئی دوسری طویل ترین اور کسی بھی پاکستانی کپتان کی جانب سے کھیلی گئی دوسری لمبی ترین اننگز تھی۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے 2011ء میں ویلنگٹن ٹیسٹ میں 226 گیندوں پر 70 ناٹ آئوٹ رنز بنائے تھے جب کہ معین خان نے سری لنکن کے خلاف 1995ء میں سیالکوٹ ٹیسٹ میں 208 گیندوں پر 117 رنز سکور کیے تھے۔
وقت اشاعت : 30/12/2020 - 12:56:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :