قائم مقام کپتان محمد رضوان کا دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں تبدیلیوں کا عندیہ

آخری ٹی ٹونٹی میچ جیتنے سے جو مومینٹم پکڑا اس کا ٹیسٹ میں فائدہ ہوا: محمد رضوان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 2 جنوری 2021 12:36

قائم مقام کپتان محمد رضوان کا دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں تبدیلیوں کا عندیہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 جنوری 2021ء ) قائم مقام کپتان محمد رضوان نے اتوار سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کیلیے قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا عندیہ دیدیا۔

(جاری ہے)

کرائسٹ چرچ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیریز کا آخری میچ ہمیشہ بہت اہم ہوتا ہے، ابتدائی دونوں ٹی ٹونٹی میچز ہارنے کے بعد بھی ہم نے آخری میچ میں کامیابی حاصل کی اور آخری ٹی ٹونٹی میچ جیتنے سے جو مومینٹم پکڑا اس کا پہلے ٹیسٹ میں فائدہ ہوا تھا، ٹیسٹ سیریز ابھی ہمارے ہاتھ سے نہیں نکلی، سیریز برابر کرنے کے لیے تمام کھلاڑی پر اعتماد ہیں، ہمارے پاس دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنے کا موقع ہے، محمد رضوان کا مزید کہنا تھا کہ بابراعظم بہادر کھلاڑی ہیں، انہوں نے پہلے بھی بہت قربانیاں دی ہیں، بابراعظم کا ماننا ہے کہ ابھی انہیں مکمل فٹنس حاصل کرنے کے لیے وقت درکار ہے، وہ مکمل فٹ ہوئے بغیر ملک کی نمائندگی کا سوچ بھی نہیں سکتے، بابراعظم جیسے کھلاڑی کے ٹیم میں نہ ہونے سے بہرحال فرق پڑتا ہے لیکن نوجوان کھلاڑیوں کے لئے اس موقع سے فائدہ اٹھانے کا وقت ہے، بابراعظم جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں واپس آئیں گے تو ٹیسٹ ٹیم کا اچھا کمبی نیشن بنے گا، انہوں نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں تبدیلیوں کا سوچا ہوا ہے، مل بیٹھ کر فیصلہ کریں گے۔

وقت اشاعت : 02/01/2021 - 12:36:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :