- Home
- Sports
- News
- 5سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ بحال،پاکستان جونیئر نے قطر کو ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دیدی،قطر کی ٹیم ..
5سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ بحال،پاکستان جونیئر نے قطر کو ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دیدی،قطر کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 131رنز بنائے، پاکستان نے ہدف 5وکٹوں کے نقصان پر 17ویں اوور میں پورا کرلیا،پاکستان جونیئر کے ظفرگوہر مین آف دی میچ رہے، ضیاء الحق اورظفر گوہرنے 3,3وکٹیں لیں، صوبائی وزیر رانا مشہود نے انعامات تقسیم کئے
بدھ 26 مارچ 2014 22:43
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون سے منعقدہ ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان جو نیئر نے قطر الیون کو دلچسپ مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے شکست دے دی، میزبان ٹیم کے ظفر گوہر مین آف دی میچ قرار پائے جبکہ مہمان سائیڈ کے خرم شہزا د میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز قرار پائے۔
صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان نے پی سی بی کے عہدیداروں کے ہمراہ انعامات تقسیم کئے۔ 5 سال کے طویل عرصہ کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ پنجاب یوتھ فیسٹیو ل کے زیر اہتمام اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون سے بدھ کے روز ہزاروں تماشائیوں کی موجودگی میں قذافی سٹیڈیم میں پاکستان جونیئراور قطر الیون کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں جس میں میزبان ٹیم نے حریف سائیڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے ہرادیا۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز، پنجاب پولیس کے فول پروف سکیورٹی و ٹریفک انتظامات
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
سری لنکا ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ون ڈے میں 6 وکٹوں سے شکست دیدی، سیریز 1-1 سے برابر