بھارتی کرکٹ ٹیم قوانین کی پاسداری نہیں کرسکتی تو برسبین نہ آئے: وزیر صحت کوئینز لینڈ روس بیٹس

اگر بھارتی ٹیم چوتھے ٹیسٹ کیلئے برسبین کے قرنطینہ کے حوالے سے قواعد و ضوابط نظر انداز کرتی ہے تو نہ آئے، سب پر ایک جیسے قوانین لاگو ہونے چاہیے:وزیر کھیل کوئنز لینڈ ٹم مانڈر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 4 جنوری 2021 11:44

بھارتی کرکٹ ٹیم قوانین کی پاسداری نہیں کرسکتی تو برسبین نہ آئے: وزیر صحت کوئینز لینڈ روس بیٹس
برسبین (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4جنوری 2021ء ) آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ کی حکومت کا کہنا ہے کہ اگر بھارتی کرکٹ ٹیم ریاستی قواعد و ضوابط کی پابندی نہیں کرسکتی تو اسے کوئز لینڈ آنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔آسٹریلیا کے شہر برسبین میں بارڈر گواسکر ٹرافی کا چوتھا میچ ہونا ہے، آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ میں داخلے کی صورت میں بھارتی ٹیم کو 14 دنوں کے لیے قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے کہا جا رہا تھا کہ ٹیم چوتھے ٹیسٹ میچ کے لیے برسبن جانے کے لیے تیار نہیں ہے، ٹیم نے کورونا سے متلعق مزید پابندیوں پر عمل درآمد کرنے سے انکار کیا ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے انکار کے بعد سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں چوتھے ٹیسٹ میچ کے کھیلے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

بارڈر گواسکر ٹرافی کے تحت کھیلی جانے والی سیریز کے لیے انڈین ٹیم آسٹریلیا میں موجود ہے۔

آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ کی حکومت نے واضح کیا ہے کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ممکن نہیں ہے۔ کوئینز لینڈ کی وزیر صحت روس بیٹس نے کہا ہے کہ اگر بھارتی کرکٹ ٹیم کی قوانین کی پاسداری نہیں کرسکتے تو وہ نہ آئیں۔
کوئنز لینڈ کے وزیر کھیل ٹم مانڈر نے بھی کہا ہے کہ اگر بھارتی کرکٹ ٹیم چوتھے ٹیسٹ کے لیے برسبین کے قرنطینہ کے حوالے سے قواعد و ضوابط کو نظر انداز کرتی ہے تو انہیں یہاں نہیں آنا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ سب پر ایک جیسے قوانین لاگو ہونے چاہیے۔ 
وقت اشاعت : 04/01/2021 - 11:44:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :